کھیرے کے فوائد اور نقصانات

میں نے یہ کالم کھیرے کے فوائد پر لکھا ہے جو سو فیصد یونیک ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ کالم آپ پبلیش کر لے پلیز۔
نام: تاج ولی خان

کھیرے کے فوائد اور نقصانات کھیرا سبزیوں میں دنیا کی چوتھی بڑی سبزی ہے جو گرم علاقوں میں کاشت کی جاتی ہیں۔ دنیا میں کھیرے کی سب سے ذیادہ پیداوار چائنہ، ایران، ترکی، روس، یوکرین، ہسپانیہ، مصر، جاپان اور انڈونشیا میں پیدا کیا جاتا ہے۔ کھیرے کے خاندان کا حیاتیاتی نام Cucumis sativus ہے۔ کھیرے کا آبائے وطن پاکستان اور ہندوستان ہے۔ فوائد: کھیرا خون کی گرمی کو دور کرتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، پتھری کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، آنتوں کی سوجن اور پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔ کھیرا جگرکے لیے بہت مفید ہونے کے ساتھ قبض کشاء بھی ہے۔ کھیرا سانس کے ناگوار بو دور کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ کھیرا لبلبے کو نسولین پیدا کرنے (بنانے) میں مدد دیتا ہے جو شوگر کے مریضوں کےلیے بہت اہمیت کا ہامل ہے اس لئے شوگر کے مریض کھیرا ضرور استعال کریں۔ تحقیق کے مطابق کھیرا کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے تحقیق کے مطابق کھیرے میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبرز وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے یہ بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے اور کھیرے میں بعض ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر سے نچاو میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا میں کیلشیم فولاد، وٹامن سی، پوٹاشیم، سوڈیم، میگنیشیئم، میگانیز، فولیٹ، کے، فاسفورس،جست تھائیامین، نیاسین،اور فلورائیڈ وغیرہ پائے جاتے ہیں جو شوگر، تھائیرائیڈ اور بلڈپریشر (بی پی) اور کئی دوسری بیماریوں کا علاج ہے۔ اور اس کے ساتھ چہرے کی تازگی اور شادابی کے لیے کھیرے کا رس بے خد مفید ہے ہے کیونکہ کھیرے کا رس چہرے پر لگانے سے چہرے پر قدرتی تازگی اور خوبصورتی آتی ہے اور لکیروں کو ختم کرتی ہیں۔ گرمی اور دھوپ کی وجہ سے چہرے پر جو بے رنگی رونما ہوتی ہیں اسے بھی ختم کر دیتی ہے۔ گرم مزاج لوگوں کے لئے گھیرا بے خد مفید ہے اگر نمک لگا کر کھانے کے بعد کھایا جائے تو بدن کی اندر کی گرمی کو دور کرنے نہایت مفید ہے۔ اورمزاج میں نرمی پیدا کرتا ہے۔ کھیرے کے نقصانات: کھیرے کا کوئی خاص نقصان نہیں لیکن کھیرا کھانے کے بعد بس پانی پینے سے گریز کریں۔ کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق کھیرا کھانے کے بعد پانی پینے سے اُن غذاوں کے فوائد ختم ہو جاتے ہے جو جسم کو کھیرے سے مہیا ہوتے ہیں۔ ٓ
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Taj Wali Khan
About the Author: Taj Wali Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.