٢٠١٨ء کیسا ہوگا

ٹی وی،،،نیوز پیپر اور جسے اپنے پڑوسی تک کا بھی نہیں پتا ہوگا،،،وہ بھی
لگا ہوا ہے،،،کہ اگلا سال کیسا ہوگا،،،

ہم اپنی سیلری کو ہر طرح سے الٹا سیدھا،،،آگے پیچھے گھما گھما کر ،،،
دیکھ رہے تھے،،،کہ شاید ٢٠١٨ء میں کوئی ایسا چمتکار ہو جائے کہ
ہماری سیلری پندرہ تاریخ کی بجائے اگلے مہینے کی پینتیس تاریخ تک
چل پائے،،،
مگر مجال کہ سیلری پندرہ تک بھی جانے کو تیار ہو،،،

خیر ہم دفتر سے نکل کر بابا گم سم کے پاس پہنچے،اس نے ہمیں دیکھتے
ہی منہ دوسری طرف گھما لیا،،،
ان کو اب تک ہمارے دئیےہوئے کھوٹے پانچ روپے والے سکے کا غصہ تھا
ہم بھی کیا کرتے ہم نے وہ پانچ روپے کا سکہ اک فقیر کے کشکول سے
اس سے آنکھ بچاکر اٹھا لیا تھا،،ہم دیکھنا چاہ رہے تھے،،،کہ ،،،فقیر اصلی
اندھا ہے،،،یا عقل کا اندھا ہے۔۔

خیر ہمیں کونسا کسی کا ڈر یا خوف تھا،،،جو ہم بابا گم سم کے دیدار نہ
کرتے،،،
ہمیں دیکھتے ہی بابا کو جلال سا آگیا،،،جھٹ سے اپنے پیار کو الفاظ کی
مالا پہنا کر بولے،،،کیسے آئے ہو،،،کمینے،،،،ہم نے آگے پیچھےدیکھا،،،
بابا بولے،،،ارے ناہنجار،،،! تجھے ہی کہا ہے۔۔

ہم سدا کے ڈھیٹ،،مسکرا کے بولے،،جانتے ہیں باباجی،،،ہم تو چیک کررہے
تھے،،،کہ کس کس نے سنا۔۔
بابا دانت پیس کر بولے،،،کسی نے نہیں سنا،،،مگر فکر نہ کر،،،سب کو پتا ہے
کہ تو اول نمبر کا ،،،
ہم نے جیب سے سو کے کئی نوٹ نکال لیے،،،بابا جی خود پیسوں کو پیر
مانتے تھے،،،ادب میں ہمیں گالی دینا کینسل کر دیا،،،

بابا جی کی آنکھوں کی چمک مانند پڑگئی،،،ہم نے نوٹ جیب میں جو رکھ
دئیے ہیں،،،پھر بھی سو کے پانچ نوٹ ہم نے ہاتھ میں پکڑ لیے،،،
بابا جلال میں بولے،،،حق حق ہے،،،سب حق ہے،،،،! پوچھ بچہ،،،،!

ہم بولے اگلا سال کیسا ہوگا؟؟؟،،،!
بابا نے ہمارے ہاتھ میں پکڑے نوٹوں کو دیکھا،،،بولے کتنے ہیں ہاتھ میں،،
ہم بولے ،،،پانچ سو،،،بابا بولے،،،بس چار سو رہ جائیں گے،،،ہم بولے مطلب؟؟
بابا بولے،،،پیسہ اور بھی ڈی ویلیو ہو جائے گا،،،

ہم بولے،،،بجلی؟،،،، بابا زور سے بولا،،،بہت ہو گی مگر دبئی میں،،،یہاں ویسا
ہی برا حال ہوگا،،،
٢٠١٧ء میں سترہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ،،،٢٠١٨ء میں آٹھارہ کی ہو
جائے گی،،،
پٹرول گیس سے خوشحالی آئے گی،،،مگر حکومتی خزانے میں بار بار ٹیکس
بڑھا کر عوام کی ایسی کی تیسی ہو جائے گی،،،

لڑکے بالے گھر سے باہر آوارہ رہیں گے،،،لڑکیاں گھروں میں رہ جائیں گی
اچھے رشتےنہیں ملیں گے،،،غریب کو علاج کے لیے ترسنانہیں پڑے گا
ہم خوش ہوکر بولے،،ویری گڈ،،،بابا بولے،،،بیچارے اکثر فوت ہو جائیں گے

پی آئی اے،،،ریلوے،،،سٹیل ملز،،،سرکارکی پولیس،،،سرکار کے ملازمین،،،
وزیر،،،مشیر سب مل کر ٢٠١٨ء میں بھی سدھرنے کا نام نہیں لیں گے
شیطان ٢٠١٨ء میں بھی پاکستان کا رخ نہیں کرے گا،،،اس کی پوسٹ
بھی اب تک خالی نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193650 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.