گنز اینڈ روزز (قسط ٢)

اس کو پڑوسی ملک سے مدد مل رہی ہے،،،خود کو پکا جنتی ،،راسق العقیدہ
مسلمان سمجھتا ہے،،
ہم سب اس کی نظر میں یہودیوں کے اعلا ء کار ہیں،،،ہمارا اسلام سے کوئی
تعلق نہیں ہے،،،

وہ پاک افغان بارڈر سے آتا جاتا ہے،،،پشتو،،،فارسی دونوں زبانوں پر عبور حاصل
ہے،،،
وزیرستان کے نام نہد خان نے جو بہت بڑا اسمگلر ہے،،اس کو دین کی خدمت
کے لیے چن رکھا ہے،،،
ڈی ایس پی رانا سانس لینے کے لیے رکا،،،آفندی نے کافی کا مگ میز پر
رکھ دیا،،،

کل بارہ اپنے جیسے لوگوں سے رابطے میں ہے،،یہ آپس میں سیٹلائٹ فون
سے بات چیت کرتے ہیں،،،ہر بار،،،نام اور زبان بدل کر رابطہ کرتے ہیں،،،
اس نے اب تک انیس قتل کئے ہیں،،،اور سو کے قریب لوگوں کے زخمی اور
مرنے کا عینی شاہد ہے،،،

اب کے آفندی کے حلق سے شیر کے جیسے‘‘ہنہ‘‘ کی آواز آئی،،،اس کے ہاتھ
نہیں ہونے چاہیے،،،
ڈی ایس پی رانا نے حیرت سے آفندی کو دیکھا،،،رانا کی آنکھوں میں سوال
تھا،،،آفندی کی آواز اس کی سماعت سے ٹکرائی،،،بیسواں قتل نہ کر سکے،،،
آنکھیں بےفضول ہیں اس کے پاس،،،اب اس کو اس قابل نہیں رہنے دینا،،کہ
وہ عینی شاہد بن سکے،،،

آفندی مسکرا کے بولا،،،ویسے رانا،،،یو آر گیٹ انگ بیٹر اینڈ بیٹر ایوری ڈے،،
رانا کی خوشی کی انتہا عروج پر تھی،،،کیونکہ آفندی صدیوں میں مسکراتا
تھا،،،

کیسے اُگلا وہ سب؟؟،،،،!! آفندی کے سوال پر رانا پھول سا گیا،،،مگر آفندی
کے اگلے جملے نے اس کی ساری غیر ضروری ہوا نکال دی،،،
رانا اگر تم خود کی آرتی اتارنا بند کردو،،،تو ہم آگے بڑھ پائیں گے،،،

رانا منہ بنا کر بولا،،،بس اس کی سوال کے پیچھے،،،نیچے سے باندھ دیا،،،
کالا بڑا والا چوہا،،،بلیک کلر پینٹ سے ایسا گندہ کردیا کہ لگا ابھی ہی
ہنٹر سے پکڑ کر لایا ہوا ہو،،،
اسے میرا ایسا کرنا برا نہ لگے،،،اس سے بولا،،،یہ خاندانی چوہا ہے،،،چوہوں
کی رائل فیملی سے تعلق ہے،،،بس رائل فیملی نے اس کی گٹر والوں چوہوں
سے میل ملاپ کی وجہ سے اس کو گٹر بند کردیا،،،یعنی عاق کردیا،،،بس

آفندی نے گھور کے دیکھا،،،رانا سٹپٹا سا گیا،،،میں ایسا صرف سوچا،،،
کورال سے کہا نہیں تھا،،،بس اس کی شلوار میں ڈال دیا،،،پتا نہیں چوہا اندر
کیا گل کھلا رہا تھا،،،مگر کورال بندھا ہونے کے باوجود کرسی پر ہی ڈانس
کرنے لگا،،،میں بہت بولا کہ شریعت میں ڈانس جائز نہیں،،،

آفندی کی نظروں کو دیکھ کر رانا خاموش ہوگیا،،،آفندی بولا،،،ناممکن،،،
رانا نے حیرت سے سامنے بیٹھے ہوئے اڑتیس سالہ(٣٨) لوہے کے انسان
کو دیکھا،،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193712 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.