سبز مرچ کے فوائد

قارئین ! میرا آج کا موضوع سبز مرچ کے فوائد ہے۔ اس سے پہلے بھی میں کافی سبزیوں کے فوائد آپ کو بتا چکا ہوں تاکہ آپ انہیں استعمال میں لاکر اپنی صحت کو بہتر کر سکیں۔اور انشا اﷲ آگے بھی بتاتا رہوں گا۔ آج بھی میری کوشش ہے کہ آپ میرے آج کے موضوع سے بھی بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔

یوں تو سبز مرچ دیکھنے میں بڑی بھلی اور خوبصورت نظر آتی ہے لیکن کھانے سے پتا چلتا ہے کہ اس کا ذائقہ کتنا تیز ہے ۔لیکن ایک بات ہے کہ اگر اس کا استعمال کھانوں میں نہ کیا جائے تو ہمارے کھانے بھی مزیدار نہ ہوں۔
 

image


سبز مرچ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال کی جا سکتی ہے چاہے دال،حلیم ،سبزی اور گوشت ہو۔یہ ایک پسندیدہ سبزی ہے۔اور اس سبزی میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔وٹامن سی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے اس سے ہماری جلد ترو تازہ رہتی ہے۔

ایسے خواتین و حضرات جن کی جلد کو کسی وجہ سے نقصان پہنچ چکا ہے وہ اپنی خوراک میں ایسے پھل اور سبزیاں استعمال کریں جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو سبز مرچ بھی ایسی ہی ایک سبزی ہے جس میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہے۔

سبز مرچ میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے ایسے خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو انھیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنی چاہئیں جن میں وٹامن A کی مقدار زیادہ ہو۔

اس کے علاہ سبز مرچ میں B6، کاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزاء ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔
 

image


سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچوں کو کبھی بھی ہاتھ میں پکڑ کر نہ کاٹیں بلکہ ماربل یا لکڑی کے تختے پر رکھ کاٹی جائیں اس طرح خصوصاً خواتین جلن سے بچ سکتی ہیں۔

ایک دلچسپ بات اور کہ ہری مرچ کے کھانے سے آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔اس میں موجود Endorphin ایک ہارمونز ہے جو آپ کے دماغ تک جاتا ہے اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔

سبز مرچ کے دیگر قیمتی فوائد:
٭پھیپھڑوں کے کینسر میں سبز مرچ کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭ سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مظبوط اور توانا بناتی ہے۔
٭ سبز مرچ کے استعمال کرنے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔
٭ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭ سبز مرچ کے استعمال سے قبض کا مرض نہیں ہوتا۔
٭ سبز مرچ کو کھانسی میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
 

image


٭ سبز مرچ افعال معدہ کو درست رکھتی ہیں۔
٭ سبز مرچ کا استعمال ہیضہ ہو جانے کی صورت میں کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
٭ سبز مرچ کا استعمال آنکھوں اور بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ سبز مرچ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
٭سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭ سبز مرچ ہمیں کھانا ہضم کرنے میں ہماری مددگار ہے۔
٭ سبز مرچ ہمارے جسم سے فالتو چربی کم کر دیتی ہے جس سے ہمارے وزن میں کمی ہوتی ہے۔
٭ سبز مرچ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود ٹشو بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔
٭سبز مرچ سردی کے موسم میں ٹھنڈک سے بچاتی ہے۔
٭سبز مرچ قلب میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Green chilies are loved by many people who love to eat fresh and spicy food. Many people eat raw, fried or roasted green chili along with the salad and as a side dish in the main meals. Chili might be spicy and hot, however, it has amazing health benefits.