خون پینے سے لے کر خریداری تک، کچھ ایسی عادات جن میں لوگ نشے کی حد تک مبتلا ہوتے ہیں

image
 
کسی بھی عادت میں نشے کی حد تک مبتلا ہونا درحقیقت ایک نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے لوگ نشے کی حد تک کسی بھی عادت میں مختلف وجوہات کے سبب مبتلا ہو سکتے ہیں جن میں سے بعض افراد کا مقصد صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے جب کہ کچھ افراد دیگر وجوہ کی بنا پر بھی ان عادات میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اور ان عادات کو کرنے سے ان کے دماغ کو خوشی اور سکون ملتی ہے-
 
انسانوں کی عجیب وغریب عادات
آج ہم آپ کو دنیا کے کچھ ایسے عجیب انسانوں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ کسی نہ کسی بدترین اور منفرد عادت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اگر وہ یہ کام نہ کریں تو ان کو بے چینی اور پریشانی کا احساس ہوتا ہے-
 
1: انسانی خون پینے کی عادت
ویسے تو یہ عادت سننے میں بہت کریہہ محسوس ہوتی ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ پننسلونیا سے تعلق رکھنے والی جولیا کیپلز انسانی خون پینے کی عادت میں مبتلا ہو گئی تھیں اور 30 سال تک وہ روزانہ انسانی خون پیتی تھیں- ان کا یہ کہنا تھا کہ اگر ان کو انسانی خون پینے کو نہیں ملتا تو وہ سخت بے چین ہو جاتی تاہم تاریخ اس حوالے سے خاموش ہے کہ وہ یہ خون کس طرح ہر روز حاصل کرتی تھیں-
image
 
شاپنگ کی عادت
انسان عام طور پر ان ہی اشیا کی خریداری کرتا ہے جس کی اس کو ضرورت ہوتی ہے مگر اونیو مینیا نامی بیماری میں مبتلا افراد نشے کی حد تک شاپنگ کے عادی ہو جاتے ہیں ایسے افراد کو چیزیں خرید کر تسکین ملتی ہے- وہ غیر ضروری اشیا کی خریداری پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں اور اس وجہ سے قرضے کے بوجھ میں ڈوب جاتے ہیں- مگر اس کے باوجود خود کو خریداری سے روک نہیں سکتے ہیں یہ لوگ اپنی چیزيں اکثر گھر والوں سے بھی چھپا لیتے ہیں-
image
 
اپنے بال کھینچنے کی عادت
اپنے بال کھینچنے کی عادت درحقیت ایک ایسا نفسیاتی عارضہ ہے جو کہ برتاؤ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اس بیماری کو ٹرائيکوٹیلومینیا کہتے ہیں۔ اس بیماری میں لوگوں میں شدت کے ساتھ اپنے بال کھینچنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔اور اگر اس عادت میں مبتلا لوگ کسی وجہ سے اپنے بال نہ کھینچ سکیں تو ان کے اندر شدید بے چینی پیدا ہوسکتی ہے- اس عادت کی شدت میں اگر اضافہ ہو جائے تو ایسے افراد صرف بال کھینچ کر ان کو توڑتے ہی نہیں بلکہ وہ اس کے علاوہ بالوں کو کھا بھی لیتے ہیں-
image
 
راکھ کھانے کی عادت
اس عادت میں مبتلا شخص ہر طرح کی راکھ نہیں کھاتے بلکہ خصوصی طور پر یہ افراد سگریٹ کی راکھ کو چاٹنے اور کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اور اس نشے میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔ ان افراد کو اس عادت کی وجہ سے خون کی کمی یا انیمیا کا مرض بھی لاحق ہو سکتا ہے یا پھر معدے اور آنتوں کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں-
image
 
بار بار دل ٹوٹنے کی عادت
اگرچہ یہ بات سننے میں بہت عجیب لگتی ہے کہ کوئی بھی انسان محبت میں ناکام ہونا اپنی مرضی سے کیسے پسند کرے گا مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ کچھ افراد کو یاس پسندی اور اداس ہونے کی اس حد تک عادت ہوتی ہے کہ اس عادت کی وجہ سے وہ اپنے محبت کرنے والے سے شدت سے پیار بھی کرتے ہیں- لیکن ہر تھوڑے دن بعد اس سے لڑائی بھی کر لیتے ہیں تاکہ اس تکلیف کا مزہ لے سکیں- یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے قریب میں کچھ ایسے افراد بھی دیکھے ہوں گے جو کہ ہر تھوڑے دن بعد میاں بیوی میں بے معنی باتوں پر جھگڑا ہوتا ہے یا پھر وہ بریک اپ کر کے کسی دوسرے فرد کو تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں-
image
 
یہ دنیا عجیب و غریب افراد کا ایک مجموعہ ہے جہاں پر ہر فرد اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے اور جب اس کو ایسا موقع نہ ملے تو وہ کسی نہ کسی عجیب و غریب عادت کو اختیار کر لیتا ہے تاکہ اپنے اندر کے غبار کو نکال سکے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: