دل کے چار خانے چار بیویوں کی محبت کے لیے ہیں، ایک شخص کا 4 شادیوں کی ضرورت کا ایسا دعویٰ کہ مرد جھوم اٹھے

image
 
چار شادیوں کی اجازت مذہبی طور پر مردوں کو ملنے والی ایسی اجازت ہے جس سے فائدہ تو سو میں سے تین چار مرد ہی اٹھاتے ہیں مگر جس کی خواہش سو میں سے 99 مردوں کے دلوں میں صبح شام مچلتی رہتی ہے مگر اس کو مکمل کرنے کے لیے جس حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بہت کم ہی مردوں کے دل میں ہوتا ہے-
 
بلی کے خواب میں چھیچھڑے
یہ محاورہ تو سب ہی نے سنا ہو گا ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر ایک پوسٹ کو دیکھ کر خیال آیا جو کسی ایک مرد نے ہی اپنی نا آسودہ خواہشوں کو بیان کرنے کے لیے کیا تھا جس میں اس نے مردوں کے لیے چار شادیوں کی اجازت کو ثابت کرنے کے لیے ایک انوکھی تھیوری پیش کی- ان صاحب نے چار شادیوں کی اجازت کے لیے جو دلائل پیش کیے وہ کچھ اس طرح سے ہیں-
 
1: اللہ کی اجازت
ان صاحب کے نزدیک مردوں کو چار شادیاں کرنے کی اجازت مذہب کی طرف سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہے اس وجہ سے اس اجازت کو لے کر ہر مرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چار شادیاں کرے-
 
image
 
2: ہر زبان میں بیوی کے چار حروف
اردو زبان میں بیوی کے لفظ میں چار حروف ، لفظ بیگم، دلہن، زوجہ سب میں چار حروف، پشتو میں ناوی میں چار حروف انگریزی میں وائف میں چار حروف ان صاحب کے مطابق یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ بیوی ایک نہیں بلکہ چار ہونی چاہیے ہیں-
 
3: دل کے چار خانے
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور دلیل جو ان صاحب نے چار شادیوں کے حق میں دی ان کے مطابق مرد کے دل کے چار حصے ہوتے ہیں جس میں سے ہر ایک حصے میں ایک بیوی کی محبت کو بسایا جا سکتا ہے اس وجہ سے چار بیویاں ضروری ہیں تاکہ ہر بیوی کی محبت ایک خانے میں رکھی جا سکے-
 
4: شادی اور نکاح کے چار حروف
ان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ شادی اور نکاح میں چار حروف ہوتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو چار بار دہرانا ضروری ہوتا ہے-
 
سوشل میڈيا صارفین کا رد عمل
جس طرح سوشل میڈيا پر چار شادیوں کے خواہشمند مرد ایکٹو ہیں تو ایسے ہی کچھ خواتین بھی موجود ہیں جو ایسے مردوں کے ان خوابوں کو چکنا چور کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی ہیں تو ایسی خواتین نے ان صاحب کے اس خواب کی کیسے دھجیاں اڑائیں آپ خود دیکھ لیں-
 
بیلن جوتے اور ڈنڈے کے بھی چار حروف ہوتے ہیں
خواتین صارفین نے ان صاحب کو یاد دلایا کہ دنیا میں کچھ اور بھی اشیا ہیں جن میں چار حروف ہوتے ہیں جو کہ چار شادیاں کرنے والے مردوں کا نصیب بن حاتی ہیں جن میں بیلن، ڈنڈے، جوتے شامل ہیں-
 
ایک پانچویں منزل بھی ہوتی ہے
ایک صاحب نے ان صاحب کو ہوشیار کرتے ہوئے کمنٹ میں یہ تصویر شئیر کر دی کہ یاد رکھنا سب کچھ چار نہیں ہوتا کچھ گھروں کی پانچ منزلیں بھی ہوتی ہیں جہاں سے بیوی دھکا دے سکتی ہے-
 
image
 
انصاف کی شرط پوری کرنا
جبکہ کچھ خواتین نے انتہائی حقیقت پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے مردوں کو چار شادیوں کی اجازت تو دے دی مگر اس کے ساتھ اللہ کے حکم کے مطابق انصاف کی شرط بھی عائد کر دی کہ اگر چاروں بیویوں سے انصاف کر سکیں تو بے شک چار شادیاں کر لیں ورنہ ایسے صرف خواب ہی دیکھتے رہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: