آئينے کی طرح کا کیڑا یا چہرے کے اوپر چہرہ، دنیا میں ناممکن کچھ نہیں یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں

image
 
دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے یہ وہ جملہ ہے جو اکثر انسانوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی سنا ہوگا۔ مگر جب بھی ہماری نظروں کے سامنے سے ایسا کچھ گزرتا ہے تو ہم سب کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں اور ہم بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے ایسے ہی کچھ لمحات آج ہم آپ سے شئير کریں گے-
 
آئينے کی شکل کا کیڑا
عام طور پر کیڑا گندا اور آئينہ صفائی اور شفافیت کی مثال سمجھا جاتا ہے لیکن ان دونوں چیزوں کا یکجا ہونا ناممکن ہی لگتا ہے- مگر جیسے کہ ناممکن کچھ نہیں ہوتا تو ویسے ہی آپ خود دیکھ لیں- کوسٹریکا میں چہل قدمی کرتے ہوئے آئينے نما کیڑا ایک شخص نے نہ صرف دیکھا بلکہ اس کی تصویر لے کر سب کے ساتھ شئیر بھی کر دیا-
image
 
ڈوبتا سورج یا اڑتا فرشتہ
فرشتے کا نام جیسے ہی ذہن میں آتا ہے تو ہمارے دماغ میں ایک ایسی غیر مرئی مخلوق کا خیال ذہن میں آتا ہے کہ جس کے پر ہوں گے مگر اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نو آموز کیمرہ مین نے ایک ایسی تصویر لی جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی فرشتہ اڑتا جو رہا ہے جب کہ حقیقت میں یہ ڈوبتا سورج ہے جس کا عکس پانی میں اڑتے فرشتے کی مانند لگ رہا ہے-
image
 
بادلوں نے اوڑھا رنگ برنگا اسکارف
برسات کے بعد جہاں زمین کھل سی جاتی ہے وہیں آسمان بھی دھلا دھلا لگتا ہے۔ زمین پر موجود پودے خوبصورتی سے دھل کر سج جاتے ہیں جب کہ اسی وقت میں آسمان بھی قوس و قزح کے رنگ اوڑھ لیتا ہے- عام طور پر قوس و قزح ایک پتلی کمان کی صورت میں ہوتا ہے مگر چین کے شہر ہائکو میں بارش کے بعد جو قوس و قزح نظر آئی وہ پتلی کمان کی طرح نہ تھی بلکہ وہ ایک موٹے اسکارف کی طرح تھی جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے کسی بادل نے ایک بڑا سا رنگین اسکارف لپیٹ رکھا ہے-
image
 
کان کی ایسی بالیاں جس میں لائٹ جلتی ہیں
سونے چاندی اور ہیروں کا زيورات میں استعمال اسی وجہ سے کیا جاتا ہے کہ ان کی چمک دمک آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے- مگر ایسے زيورات جن میں لائٹیں جلتی ہوں اس کا خیال کبھی نہیں آیا ہوگا مگر زیورات ڈیزائن کرنے والی آرٹسٹ ڈيانا کالڈریسکو نے ایسی فانوس کی شکل کے جھمکے ڈيزائن کیے جو نہ صرف اپنے ڈيزائن کے حساب سے منفرد تھے بلکہ ان میں چھوٹے چھوٹے بلب جلا کر ڈیانا نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر کے دکھا دیا-
image
 
چہرے کے اوپر چہرہ
چہرے کے اوپر چہرہ ہونا عام طور پر منافقت کی نشانی سمجھا جاتا ہے مگر اس فنکار نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا اور دو چہروں کا ہونا منافقت کے بجائے ایسی ٹوپی کے باعث ہے جو کہ اون سے بنائی گئی ہے اور جس کو دیکھ کر حقیقی چہرے کا دھوکہ ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: