کچھ ایسے زہریلے کھانے جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں

image


اگر کسی انسان کو یہ کہا جائے کہ کیا آپ شوق سے زہر کھانا پسند کریں گے تو ان کا جواب لازمی طور پر انکار میں ہوگا- مگر لاعلمی میں بہت ساری ایسی اشیا ہم روزمرہ کھا رہے ہوتے ہیں جو کہ اتنی زہریلی ہوتی ہیں جو کہ کسی کی بھی موت کا باعث بن سکتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ کھانوں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں-

1: سرخ لوبیا
سرخ لوبیا جن کو کڈنی بین بھی کہا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کو ہندوستان میں راجما بھی کہا جاتا ہے اس کو طاقت کے لیے بہت اہم غذا تصور کیا جاتا ہے ۔ اس کے اندر لیکٹن نامی ایک قسم کی گلائيکو پروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ انتہائی زہریلی چیز ہے اس کو کھانے سے متلی ، الٹی اور ڈائیریا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے- مگر اس کے اثر کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو اچھے طریقے سے پکایا جائے۔ اچھے طریقے سے پکانے کے سبب اس کے زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں-

image


2: ٹماٹر
ٹماٹر کا شمار بہت فائدہ مند سبزیوں میں ہوتا ہے یہ اور بینگن ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ٹماٹر کے اندر کچے ہونے کی حالت میں سولانن نامی ایک کیمیکل ہوتا ہے جو کہ بہت زیادہ زہریلا ہوتا ہے- اس لیے کبھی بھی کچے ٹماٹر کا استعمال نہیں کرنا چاہیے- اس سے فالج بھی واقع ہو سکتا ہے یہاں تک کہ فوری موت واقع ہونے کے بھی امکانات بھی ہوتے ہیں-

image


3: بادام
بادام کے درخت دو اقسام کے ہوتے ہیں ان میں سے ایک درخت کا پھل میٹھا ہوتا ہے مگر ایک درخت ایسا بھی ہوتا ہے جس کا پھل سخت کڑوا ہوتا ہے اور بادام کے کڑوے ہونے کی صورت میں اس کے اندر سانائڈ نامی زہر موجود ہوتا ہے جو فوری موت کا سبب بھی بن سکتا ہے- اسی وجہ سے امریکہ میں کڑوے بادام کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے-

image


4: مشروم
مشروم ہر دور میں لوگوں کی پسندیدہ غذا رہی ہے عام طور پر برسات کے موسم میں سایہ دار جگہوں پر بھی یہ لگ جاتے ہیں- مگر ان کے حوالے سے ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ تمام مشروم غذا کے لیے ٹھیک نہیں ہوتے ہیں- اس لیے ان کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے کیوں کہ جنگلی طور پر اگنے والے مشروم کے اندر ایسے زہریلے مادے پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جگر کے لیے انتہائی مضر ہوتے ہیں اور ان کے سبب جگر فیل ہو جاتا ہے اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے-

image


5: سیب
لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ایک سیب کا روزانہ استعمال انسان کو ڈاکٹر سے محفوظ رکھ سکتا ہے مگر بہت سارے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ اس سیب کے بیجوں میں ہائڈرو سائنائڈ نامی تیز ترین زہر موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی اعصاب کو مفلوج کر دیتا ہے اور موت کا باعث بھی بن سکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: