مولانا, تقلیدی اور چند سوالات

اللہ کریم میرے تمام اسلاف پر اپنی رحمت خاص فرماۓ ,
علماء حق, علماء دیوبند کے پاؤں کی خاک میرے سر کا تاج ہے,
میں ایک طالب علم ہوں لیکن اندھی تقلید نہ میرے اسلاف کرتے تھے اور نہ میں کرتا ہوں اپنی تقلید کے اطمینان اور ثابت قدم رہنے کے لیے چند سوالات اپنے علم میں اضافے کی غرض سے کر رہا ہوں, امید ہے کہ اہل علم ؤ عقل میری تحریر کو پڑھ کر زبان سے گالی بکنے کی بجاۓ اپنے ضمیر کی آواز سننے پر زیادہ توجہ دیں گۓ.
میرے پیارے پاکستان میں سال 1999 تا سال 2015 تک بہت سارے ایسے مقام ؤ وقت نے انگڑائی لی کہ جب آزادی مارچ بنتا تھا لیکن افسوس کہ ہم جمہوریت کی بقا کے لیے فکر مند تھے.
اہل علم سے چند سوالات؟؟

(1) .....جب باجوڑ مدرسے پر حملہ ہوا ,جب پاکستان میں روز دھماکے ہوتے تھے, پولیس, فوج کے جوان پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانی دے رہے تھے کیا تب آپ محترم مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے.؟

(2) ....جب لال مسجد پر حملہ ہوا , شہادتیں هوئی , قران کریم کی بحرمتی هوئی , علماء اکرام , حافظ قرآن اپنی جان کی بازی ہار گۓ کیا تب آپ محترم مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(3)...جب آمریکہ یہودیوں کیلئے سفارتخانے کیلئے سینکڑوں کنال ارضی دی جارہی تهی تب آپ محترم مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(4)..جب سینکڑوں امریکیوں کیلیئے ویزے جاری ہو رہے تهے کیا آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(5)...جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو غیر مسلم کے حوالے کیا جارہا تها کیا آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے؟

(6)...جب ممتاز قادری کو گرفتار کیا گیا کیا آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(7)....جب ممتاز قادری کو پهانسی پر چڑهایا جارہا تها کیا آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(8)...جب نوازشریف میڈیا پر قادیانیوں کو بهائی کہہ رہا تها تب کیا آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے؟

(9)...جب نوازشریف دنیا کے سامنے میڈیا پر ہندوں کے بگوان کو اپنا بگوان مان رہا تها اور بھارت کا وزیراعظم صرف میاں صاحب سے ملنے لاہور آتا ہے کیا آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے؟

(10)...جب نوازشریف نے کارگل سے فوج واپس بلاکر اپنے ہی فوجیوں کو شہید کروا دیا ,اور اسکو اپنی غلطی تسلیم کیا کیا تب آپ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(11)...جب پرویز رشید مدرسوں کو جہالت کی فیکٹریاں اور قران کو جہالت کی تعلیم کہہ رہا تها کیا آپ کے ایمان نے انگڑائی نہیں لی اور کیا مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے؟

(12)جب نوازشریف کی حکومت میں , مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قانون میں ترمیم کی گئی کیا تب آپ فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تهے ؟

(13)...تقریباً 16سال کشمیر کمیٹی کا چیرمین رہا کیا ایک دن بھی کشمیر کیلئے کیا آپ فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں نکلے تھے ؟
(14)...جب کراچی میں تباہی, ؟
راولپنڈی راجہ بازار میں مسلمان ہی مسلمان کا گلا کاٹ رہا تھا, ؟
جب جمہوریت پسند حکومت وقت کے دور میں لاہور ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہ مسلمان شہید کر دیئے گۓ, ؟
جب قصور میں مصوم بیٹیاں زیادتی کا شکار ہوئیں, ؟
جب بچوں کے ساتھ بد فعلی پر قانون کمزور نظر آیا,؟
جب کراچی میں میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگایا گیا؟
کیا آزادی مارچ نہیں بنتا تھا ؟
میری نظر میں تو صرف اسکا جواب ایک ہی ہے کہ نہیں نہیں نہیں نہیں نہیں نہیں..................
اب اس نہ نکلنے کی وجہ بھی میں بتاتا ہوں !!
کیونکہ اس وقت مولانا فضل الرحمان صاحب اقتدار میں تهے ,کرسی پر تهے, اس لیے نہ ملک یاد تها, نہ اسلام یاد تها , نہ کشمیر یاد تها , نہ جمہوریت یاد تھی, نہ پاکستان کی بقا یاد تھی, نہ مساجد کی تباہی, نہ قرآن کی حرمت, نہ علماء اکرام کی شہادتیں, نہ فوج اور پولیس کے جوانوں کی قربانی, بس یاد تھا تو اقتدار اور صرف اقتدار,,,,
آپ سب سے درخواست ہے کہ خدا نے آپکو آنکهیں ,کان , دماغ دیا ہے, خود سوچو, دیکهو, سنو ,فیصلہ کرو,
نہیں تیاری کر لو کہ اللہ کے حضور جواب دینا ہے.....
اس وقت زبان خاموش, اور ہاتھ گواہی دیں گۓ, ماں, باپ, بھائی, بہن کوئی رشتہ کام نہیں آۓ گا....
اللہ کریم نے جس عقل ؤ شعور کی بنیاد پر افضل مخلوق بنایا ہے, قرآن میں اعلی مرتبے کی قسمیں کھائی ہیں اس مرتبے کے مطابق فیصلہ کرو.....
ان شاءاللہ آپکا ضمیر آپکی درستگی کے لیے تیار ہے لیکن تم بھی تو نیت کرو...!!

(نوٹ
میری تحریر سے اختلاف ہو سکتا ہے یہ آپکا حق ہے
لیکن کیا یہ درست بات نہیں کہ جب لال مسجد کا ایشو تھا تب مولانا فضل الرحمان صاحب اور دیگر جماعتوں کے قائد دبئی میں میثاق جمہوریت کانفرنس میں میاں نواز شریف صاحب اور محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی دعوت پر موجود تھے اور ادھر پاکستان میں چوہدری شجاعت حسین صاحب لال مسجد کے حوالے سے امن کی کوشش کر رہے تھے ؟؟؟)
ہم پہلے بھی دھرنا سیاست کے خلاف تھے اور اب بھی دھرنا سیاست کے خلاف ہیں کیونکہ دھرنا سیاست ملکی مسائل ؤ ترقی کا کامل حل نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف بات چیت حل ہے
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 455375 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More