تازہ اور معیاری گوشت کی پہچان صرف چند سیکنڈ میں! جانیے کیسے؟

گوشت ہمارے روزمرہ کے پکوان کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے- گوشت متعدد فوائد کی حامل غذا ہے لیکن صرف اسی صورت میں جب اسے اعتدال میں رہ کر کھایا جائے ورنہ یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے-
 

image

اس کے علاوہ طبی فوائد کے حصول کے لیے گوشت ہمیشہ تازہ کھانا چاہیے کیونکہ باسی گوشت نہ صرف آپ کے نظامِ ہضم کو متاثر کرسکتا ہے بلکہ آپ کو کئی دوسری بیماریوں کا شکار بھی بنا سکتا ہے-

اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیسے معلوم ہو کہ جو گوشت ہم خرید رہے ہیں وہ تازہ یا کہ پرانا؟ تو اس کے لیے ہم آپ چند علامات بتاتے ہیں جنہیں ذہن نشین کر کے آپ موقع پر تازہ گوشت کی شناخت کرسکتے ہیں-

مثال کے طور پر اگر گوشت تروتازہ اور صاف ستھرا ہوگا تو اس کی اپنی تازہ سی مخصوص خوشبو ہوگی ہے جو آپ کو متاثر کرے گی- اس کے علاوہ تازہ گوشت کے ریشے کھڑے مگر مضبوطی کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور دیکھنے اور چھونے پر رس دار معلوم ہوتے ہیں.
 
image


چھوٹے جانور کے گوشت صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہےاور اس کی پہچان کے لیے ریشے، رنگت اور نرمی دیکھی جاتی ہے. بڑے جانور کے ریشے سخت اور قدرے اکڑے ہوئے ہوتے ہیں اور رنگ بھی قدرے بھورا یا سیاہی مائل ہوتا ہے.

اس کے مقابلے میں گوشت اگر بکرے کا ہو گا تو اس کی رنگت گلابی مائل سرخ اور سطح مخملی ہوتی ہوگی. اس کی ہڈی چھوٹی جبکہ چربی کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے-

گائے یا بھینس کا گوشت قدرے سرخی مائل ہوتا ہے. ریشہ بکرے کے گوشت سے موٹا اور ہڈی موٹی ہوتی ہے. لیکن چربی سفید اور سطح مخملی ہوتی ہے.
 

image


خراب گوشت گہرے سرخ رنگ کا، خشک، کھردرا اور سخت ہوتا ہے۔ اس کی چربی نرم ہوتی ہے ۔اور ایسے گوشت سے ناگوار بو بھی آتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Meat can be one of the tastiest foods on the planet, or the most dangerous, depending upon how it reaches you. Many halal meat markets don’t have a ‘sell-by’ date on the packaging for red meats so it’s basically a matter of asking the butcher when the meat arrived and when they put it in the display case.