انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا: پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن تیز

آج ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا- آج کا میچ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اب اپنے تین میں سے دو میچز لازمی جیتنا ہیں- اس کے برعکس آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے کافی چانسز ہیں اس لیے وہ پریشان نہیں ہوں گے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ میچ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہم ہے- اب یہ میچ پاکستان کے لیے کیوں اور کتنا اہم ہے؟ یہ ہم جانیں گے مندرجہ ذیل ویڈیو میں ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کی زبانی---
 


اگرچہ اس ٹورنامنٹ میں آسٹیریلیا کی کی پرفارمنس شاندار رہی ہے لیکن آج کے میچ میں آسٹیریلیا کے لیے انگلینڈ کو شکست دینا کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا- جہاں آسٹریلیا کے پاس بہترین باؤلر ہیں وہیں دوسری طرف انگلینڈ کی بیٹنگ میچ ونر قرار دی جاتی ہے-

ایسے حالات میں جیسن رائے کی واپسی بھی آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے- ایسے میں یقیناً آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک ایسی بہترین حکمتِ عملی تیار کرنا ہوگی کہ جس سے انگلینڈ پر دباؤ قائم رہے اور وہ کھل کر نہ کھیل سکے-
 

image


تاہم دونوں ٹیموں کی پوزیشن اس وقت ایسی ہے کہ ان کے بارے میں کوئی بھی پیشنگوئی کرنا آسان نہیں- دونوں ٹیموں کی فتح کے امکانات برابر ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

It's the mother of all cricket clashes as England meet Australia at the hallowed turf of the Lord's, the stake don't get higher than this. Which side has an edge? Which side will be under more pressure?