کیچ ڈراپ کرنے والی ٹیموں میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

پاکستان نے اتوار کے روز جنوبی افریقہ کو ایک واضح مارجن سے شکست دی لیکن پاکستان نے کیچ ڈراپ کرنے کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں اب تک باقی تمام ٹیموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیچ ڈراپ کیے ہیں۔
 

image
پاکستان کی ٹیم نے رواں ورلڈ کپ میں اب تک چھ میچ کھیلے ہیں اور کرِک انفو کی فہرست کے مطابق 14 کیچ ڈراپ کر کے کیچ ڈراپ کرنے والی ٹیموں میں سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں محمد عامر نے انتہائی عمدہ بولنگ کی لیکن دو یقینی کیچ ڈراپ کیے۔ محمد عامر نے پہلے اپنی ہی گیند پر ریٹرن کیچ ڈراپ کیا اور پھر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ ڈراپ کر کے وہاب ریاض کو گذشتہ ورلڈ کپ میں شین واٹسن کا وہ کیچ یاد دلا دیا جو راحت علی نے اسی پوزیشن پر چھوڑا تھا۔
 
image
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کے لیے بطور وکٹ کیپر یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں جا رہا۔ وہ تواتر کے ساتھ کیچ یا سٹمپ کرنے کے چانس مِس کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز جب محمد عامر نے وہاب ریاض کی گیند پر کیچ چھوڑا تو اسی اوور میں پہلے سرفراز احمد وہاب ریاض کی گیند پر کیچ ڈراپ کر چکے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سرفراز نے اس کیچ کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی جو بطور کیپر انھیں کرنا چاہیے تھا۔
 
image
پاکستان کے بعد انگلینڈ بارہ کیچ ڈراپ کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے بعض فیلڈروں نے ناقابل یقین کیچ پکڑے ہیں جن میں بین سٹوکس ہیں لیکن وہ تقریباً ہر میچ میں کیچ ڈراپ کر رہے ہیں۔ بیرسٹوو نے افغانستان کے خلاف میچ میں قدرے آسان کیچ ڈراپ کر دیا تھا۔
 
image
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رواں ٹورنامنٹ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عمدہ نتائج سے قطع نظر نیوزی لینڈ بھی ٹورنامنٹ میں نو کیچ ڈراپ کر کے کیچ ڈراپ کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین مارکرم کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی میچ میں بولٹ نے ایک انتہائی شاندار کیچ پکڑ کر اپنی غلطی کی تلافی کر دی۔
 
image
جنوبی افریقہ وہ ٹیم ہے جس نے ماڈرن کرکٹ میں فیلڈنگ کو ایک نئی جہت دی لیکن اس ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کسی شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا۔ جنوبی افریقہ رواں ٹورنامنٹ میں آٹھ کیچ ڈراپ کر کے فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپر تلے کین ولیمسن کے دو کیچ ڈراپ کیے اور جب کیچ پکڑ لیا تو وکٹ کیپر کو یہ معلوم ہی نہیں ہو سکا کہ گیند بلے کو چھو کر آئی ہے۔
 
image
جنوبی افریقہ کی جانب سے عمدہ فیلڈر ہونے کی شہرت رکھنے والے ڈیوڈ ملر اور پاکستانی نژاد عمران طاہر نے شاید سب سے زیادہ کیچ ڈراپ کیے ہیں۔ اتوار کو عمران طاہر نے امام الحق کا ایک شاندار ریٹرن کیچ پکڑا جس نے جنوبی افریقہ کو بریک تھرو دلوایا۔
 
image
ویسٹ انڈیز نے رواں ٹورنامنٹ میں چھ کیچ ڈراپ کیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے اس ٹورنامنٹ میں کچھ ایسے شاندار کیچ پکڑے ہیں جو عرصے تک لوگوں کو یاد رہیں گے۔ فاسٹ بولر شیلڈن کوٹرل نے سٹیو سمتھ کا باونڈری پر جو کیچ پکڑا وہ ابھی تک ٹورنامنٹ کا سب سے شاندار کیچ تصور کیا جا رہا ہے۔
 
image
سری لنکا کی ٹیم کا شمار ان ٹیموں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹورنامٹ میں عمدہ فیلڈنگ کی ہے۔ سری لنکا نے رواں ٹورنامنٹ میں اب تک صرف تین کیچ ڈراپ کیے ہیں۔
 
image

انڈیا نے رواں ٹورنامنٹ میں تمام شعبوں میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انڈیا نے رواں ٹورنامنٹ میں ایک کے سوا تمام کیچ پکڑے۔ انڈیا کیچ ڈراپ کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں سب سے نیچے ہے جو کہ انڈیا کے لیے ایک اچھی بات ہے۔


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE:

Saying that Pakistan fielders drop catches is like saying that the Sun is hot and water is wet. But they have been a bit more klutz than usual in the ongoing World Cup 2019, and are (not so proudly) sitting at top of the list of the most dropped catches in this tournament.