کل ان کی بیٹیاں ہی ان کا فخر ہوں گی سونیا حسین، شیر افضل خان مروت کے گن گانے لگیں! تعریف میں اور کیا کہا؟

image

"ہم جس بے رحم معاشرے میں ہم رہتے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت کی بات کی میں دل سے عزت کرتی ہوں. وہ انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں۔"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سونیا حسین کا جنھوں نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کی وائرل کلپ کی تعریف میں ایک اسٹوری پوسٹ کی.

سونیا کا کہنا تھا کہ صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے. شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ناصرف اپنی اہلیہ کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔

سونیا مزید کہتی ہیں کہ مجھے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ ایک دن ان کی بیٹیاں ان کے لیے فخر کی وجہ بنیں گی.

واضح رہے کہ شیر افضل خان مروت نے اپنے وائرل کلپ میں بتایا تھا کہ جب ان کو اولاد نرینہ نہیں ہوئی تھی تو ان کی اہلیہ نے انھیں دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی لیکن انھوں نے منع کردیا تھا کہ وہ اپنی بیوی پر سوتن نہیں لا سکتے تھے.

You May Also Like :
مزید