ریحانہ سے زیادہ عاطف اسلم کے چرچے آننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے پاکستانی گلوکاروں نے کتنی قیمت لی؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا

image

بھارت کے مشہور ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کچھ مہینے پہلے بھارت میں ہوئیں. ان میں مشہور گلوکارہ ریحانہ نے بھی شرکت کی.

اس وقت میڈیا میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کا دوسرا مرحلہ لندن میں طے ہوا. بھارت سے باہر تقریبات منعقد کرنے کی ایک وجہ پاکستانی گلوکاروں کو بلانا تھا.

سماء پوڈ کاسٹ میں سماء ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کیا اور لوگوں نے ان کی گلوکاری کو خوب سراہا.

انہوں نے انکشاف کیا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے اس کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے 2 لاکھ ڈالر یا ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم بطور فیس لی ہو گی۔ جبکہ انھیں الگ سے تحائف بھی ملے ہوں گے.

واضح رہے کہ عاطف اسلم کے انسٹا اکاؤنٹ میں اہلیہ کے ساتھ شئیر کی گئی تصویر کو بھی لوگ آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات سے جوڑ رہے ہیں.

You May Also Like :
مزید