پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا

image

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 08 پیسے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔’عالمی مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر اوگرا نے صارفین کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے۔‘مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اِس کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اس طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.