این ڈی ایم اےاور این ای او سی کا مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیشن گوئی ، جون میں 45 ڈگری تک جانے کا امکان

image
اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے)اور این ای او سی نے مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ پیش گوئی کے مطابق سندھ کے اضلاع عمر کوٹ،تھرپارکر، ٹندوآلہ یار، مٹیار ی اور سانگھر جبکہ بنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔ ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔15تا30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے جس کے باعث ہیٹ ویو کا پہلا سپیل،سلسلہ متوقع ہے۔

پہلا سپیل 2تا 3 دن پر محیط ہو گا جبکہ مئی کے آخر میں دوسرا سپیل،سلسلہ 4تا5 دن جاری رہے گا۔ جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا سپیل،سلسلہ متوقع ہے جو تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، خیرپورکو متاثر کرے گا۔ تیسرا سپیل 3 تا5 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.