آئندہ سال نیوم پراجیکٹ میں ورکرز کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی، چیف ایگزیکٹو

image

ریاض ۔15مئی (اے پی پی):نیوم پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹونظمی نصر نے کہا کہ اس وقت نیوم میں ایک لاکھ40ہزار سےزائد افراد کام کررہے ہیں ، آئندہ سال ورکرز کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے ریاض میں سعودی۔برطانوی ’’گریٹ فیوچر انیشی ایٹو ‘‘کانفرنس کے پہلے دن اپنے خطاب میں توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال پراجیکٹ ورکرز کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔سعودی عرب میں جاری میگا منصوبوں نیوم، قدیہ اور بحیرہ احمر منصوبوں کے سربرہان نے ان منصوں کے لیے سعودی وژن 2030 پر بھی روشنی ڈالی۔نظمی النصر نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے نیوم شاندار کاروباری مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 5ہزار کل وقتی ملازمین کام کرتے ہیں۔گریٹ فیوچر انیشی ایٹو کانفرنس کا انعقاد سعودی عرب کی میزبانی میں کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب اور برطانیہ کے سرکاری اور نجی شعبوں کے 800 افراد شرکت کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.