چین کے صدر شی جن پنگ کا سربیا کے اسٹیل ورکزر کے نام جوابی خط

image

بیجنگ۔1مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے ایچ بی آئی ایس گروپ سمیڈریوو اسٹیل پلانٹ میں کام کرنے والے سربیا کے کارکنوں کے نام ایک جوابی خط میں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین اور سربیا کی دوستی میں نیا کردار ادا کریں۔مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ 2016 میں سربیا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران انہوں نے سمیڈریوو اسٹیل پلانٹ میں مزدوروں سے بالمشافہ ملاقات کی تھی اور چین اور سربیا کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے ان کی حمایت اور اسٹیل پلانٹ کے روشن مستقبل کے لئے اعلیٰ توقعات کو گہرائی سے محسوس کیا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کارکنوں کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ دونوں اطراف کی انتظامی ٹیموں اور خود کارکنوں کی مشترکہ کاوشوں سے سٹیل پلانٹ نے ایک نیا روپ دھار لیا ہے جس سے سمیڈریوو سٹی کی ترقی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی گئی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ سٹیل پلانٹ نے چینی انٹرپرائز کی سرمایہ کاری کے بعد نقصان کو تیزی سے منافع میں بدل دیا ہے ، جس میں 5000 سے زیادہ ملازمین کو روزگار کی ضمانت دی گئی ہے اور ہزاروں خاندان پرامن اور خوشگوار زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل پلانٹ کی ترقی مزدوروں کی لگن اور محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی جو سٹیل پلانٹ کی تیز رفتار ترقی کے لئے تندہی سے کام کر رہے ہیں اور چین اور سربیا کے درمیان آہنی دوستی کا ایک نیا باب رقم کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.