راگھو چڈھا سے ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی ان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پرینیتی چوپڑا

image

انڈین اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کون ہیں، لیکن انہوں نے یہ جانے بغیر ہی ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق راج شممانی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہم لندن میں ایک تقریب میں ملے تھے۔ عام طور پر لوگوں سے ملتے ہوئے میں صرف ہیلو کہتی ہوں اور آگے بڑھ جاتی ہوں، لیکن اس بار میں نے کہا کہ چلو ناشتے پر ملتے ہیں۔ میں اور میری ٹیم کے تقریباً آٹھ لوگوں نے اگلے دن ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔‘

’مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کون ہیں اور وہ کیا کچھ کر چکے ہیں۔ میں نے ناشتے کے بعد انہیں بہت غور سے دیکھا، ان کے کیے گئے تمام کاموں کے بارے میں جان لیا، اور ہمیں احساس ہوا کہ ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہماری شادی ہو جائے گی۔‘

پرینیتی نے کہا کہ ’میں قسم کھاتی ہوں کہ میں راگھو سے ملی، اور پانچ منٹ کے اندر میں جان گئی کہ میں اس آدمی سے شادی کرنے جا رہی ہوں۔ میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ آیا ان کی شادی ہوئی ہے، بچے ہیں، یا ان کی عمر کتنی ہے۔ وہ میرے سامنے ناشتہ کرنے بیٹھے تھے اور میں ان کو دیکھ رہی تھی اور خود سے کہہ رہی تھی کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے شادی کرنے جا رہی ہوں۔ یہ میرے اندر کی آواز تھی۔‘

پرینیتی اور راگھو کی شادی گذشتہ سال 24 ستمبر کو ہوئی تھی۔ جوڑے نے راجستھان کے ادے پور کے دی لیلا پیلس میں شادی کی۔ شادی میں پرینیتی کی خالہ اور پرینکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے شرکت کی۔ شادی میں دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال، آدتیہ ٹھاکرے، پنجاب کے وزیراعلٰی بھگونت مان، منیش ملہوترا، ہربھجن سنگھ اور ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی۔ راگھو چڈھا ایک سیاست دان ہیں جو عام آدمی پارٹی سے وابستہ ہیں۔

پرینیتی چوپڑا حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم چمکیلا میں نظر آئیں ۔ فلم ’نیٹ فلکس‘ پر چل رہی ہے اور اسے ناقدین اور مداحوں کی جانب سے یکساں طور پر سراہا جا رہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.