جب کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ ماہرہ خان کو پہچان نہ سکے

image

اریجیت سنگھ اور ماہرہ خان اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع اکثر بنتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کی ایک نئی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اریجیت سنگھ کے دبئی میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں جنہیں پہلے تو اریجیت سنگھ نہ پہچان سکے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے ماہرہ خان کا بھرپور انداز میں تعارف کروایا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اریجیت سنگھ اپنے کنسرٹ کے دوران کہتے ہیں کہ ’آپ سب لوگوں کو جان کر حیرانی ہوگی، کیا میں نام بتا دوں؟ میں بہت اچھے انداز میں نام بتاؤں گا۔ کیا کیمرہ یہاں آ سکتا ہے؟ میں اس خاتون کو پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پھر یاد آیا کہ میں اِن کے لیے گانا گا چکا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین و حضرات ماہرہ خان بالکل میرے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں۔ میں اِن کا گانا ظالما گا رہا تھا اور یہ بھی ساتھ ساتھ گا رہی تھیں اور کھڑی ہوئی تھیں لیکن میں انہیں پہچان نہیں سکا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں معذرت خواہ ہوں۔ میڈم آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by (@shahzadi_sipra)

ویڈیو میں ماہرہ خان کو کالے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔

اس فلم میں اریجیت سنگھ اور ہرشدیپ کور کی آواز میں گانا ’ظالما‘ شامل تھا جو کے بلاک بسٹر گانا رہا۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر 2022 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں سپرسٹار فواد خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.