سوجی کی قتلیاں نہیں جمتی ہیں تو بنانے کا طریقہ بدلیں اور آزمائیں یہ ٹپ جس سے بنے سوجی کی قتلیاں بالکل پرفیکٹ

image
سوجی کا حلوہ تو بنالیتی ہیں، لیکن اگر آپ کی بھی قتلیاں بازار جیسی نہیں بن پاتی ہیں تو اس دفعہ ہماری ریسیپی سے بنائیں سوجی کی مزیدار سی قتلیاں۔

طریقہ:

٭ پین میں آئل ڈال کر سوجی کو بھون لیں۔ اور دوسرے پین میں چینی کا شیرہ تیار کرلیں۔

٭ سوجی صحیح سے بھن جائے تو اس میں چینی کا شیرہ ڈال کر اچھی طرح چمچ چلاتی رہیں۔

٭ اس میں ایک کپ جتنا دودھ شامل کرلیں مذید پانچ سے دس منٹ پکالیں۔

٭ جس پیالے میں حلوہ رکھنا چاہتی ہیں اس میں پہلے اچھی طرح چاروں طرف گھی لگالیں پھر حلوہ اس میں ڈال کر اوپر سے کٹے ہوئے بادام پستے، کھوپرہ اور چاندی کا ورق لگالیں۔

اس کو تھوڑی دیر چھوڑدیں پھر قتلیاں کاٹ لیجئیے ۔ آپ دیکھیں گی کی قتلیاں کڑک بھی ہوں گی اور کھانے میں نرم بھی۔ تو ہوگئی تیار ذائقہ دار سوجی کی قتلیاں!

ضروری ٹپس:

٭ اگر آپ سوجی میں زردے کا رنگ ڈالنا چاہیں تو سوجی بھننے کے بعد اس میں شامل کرلیں۔

٭ چینی کے شیرے میں مسلسل چمچ چلاتی رہیں اور ہلکی آنچ پر حلوہ تیار کریں۔

You May Also Like :
مزید

Suji Ki Katli Banane Ka Tarika

Suji Ki Katli Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Suji Ki Katli Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.