سوڈا پینے کے فوائد ۔۔ آپ کی تین بڑی مشکلیں آسان ہوسکتی ہیں، جانیئے اس کو بنانے کا آسان طریقہ

image

دودھ سوڈا پینا سب ہی پسند کرتے ہیں چاہے بچے ہوں یا بڑے۔ اکثر بیماری سے منہ کا ذائقہ خراب ہوجائے تو بھی دودھ سوڈا پیا جا رہا ہوتا ہے کیونکہ اس کو پینے سے تازگی بھی آجاتی ہے، ٹھنڈک بھی پڑجاتی، ساتھ ہی زبان کا ذائقہ بھی اچھا ہوجاتا ہے۔

اس کے مختلف فلیورز بھی ہوتے ہیں اور ہر فلیور دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو سوڈے کے ایک نئے فلیور کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ نے شاید ہی سنا ہو، تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو کولکی سوڈے کے 3 اہم فوائد اور اس کو گھر میں ہی بنانے کی ایسی خاص ترکیب جس کو آپ کبھی بھی بنا کر استعمال کرسکتے ہیں ۔

فوائد:

• سوڈا دل کے امراض کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جس دل کی شریانوں کی رکاوٹوں اور دھڑکن کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیتے ہیں۔

• ڈپریشن، سٹریس اور زیادہ سوچنے کی بیماری میں مبتلا افراد دیگر انرجی ڈرنک چھوڑ کر سوڈے کو پییئں کیونکہ اس میں ایسا ریلیکسنٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اعصابی خلیوں اور دماغ کے ریشوں کو سکون ملتا ہے۔

• پیٹ کے مسئلے چھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بڑے بھی کیونکہ نظامِ ہاضمہ اور اس کے مسائل اگر مستقل کی بنیاد پر رہنے لگیں تو یہ خطرناک حد تک ہماری صحت کے لئے مضر ثابت ہوتے ہیں۔ سوڈا آپ کو ان مسئلوں سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور ہاضمے کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔

بنانے کی ترکیب:

• اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے:

دو لیموؤں کا رس، ایک چمچ پودینے کا رس، آدھا چمچ کالی مرچ، چٹکی بھر نمک، ایک چٹکی لال مرچ اور ہری پاؤڈر، ایک چمچ جامِ شیریں، ایک چمچ الائچی کا پاؤڈر اور ایک گلاس ٹھنڈا پانی۔

• ایک گلاس ٹھنڈا پانی لے کر اس میں لیموں کا رس، پودینے کا رس، ہری اور لال مرچ پاؤڈر، الائچی پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اوپر تھوڑا سا جامِ شیریں ڈال کر مکس کرلیں۔

• لیجیئے تیار ہے آپ 3 بڑے فوائد سے بھرپور سوڈا جو بنے بھی آسانی سے اور پینے میں بھی مزیدار۔

You May Also Like :
مزید

Soda Drink Banane Ka Tarika

Soda Drink Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Soda Drink Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.