اکثر ایسا معاملہ بچوں کے سائز کے ساتھ ہوتا ہے اور کچھ پرانے رکھے ہوئے جوتے بھی کچھ ہی وقت میں چھوٹے یا تنگ ہوجاتے ہیں۔
اس طرح آپ کے بھی جوتے ہوگئے ہیں تو یہ آسان طریقہ اپنائیں اور اپنے جوتوں کو استعمال کے قابل بنائیں۔
ٹپ:
٭ ایک پتیلی میں پانی ابالیں اسے واشنگ ٹب میں ڈالیں اور ایک فلالین کا کپڑا اس میں بیس منٹ کے لئے بھگو دیں۔
٭اب گرم پانی میں بھیگا ہوا فلالین کا کپڑا رات میں جوتوں میں ٹھونس کر رکھ دیں ۔
٭ صبح تک آپ کا جوتا پھیل کر سائز کے مطابق ہوجائے گا۔