سیلن زدہ دیوار۔۔۔۔۔۔بن جائے گی شاہکار، مگر کیسے؟ آئیے جانئے

image

کراچی میں گزشتہ ماہ ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کئی گھروں کی دیواریں سیلن زدہ ہوگئی ہیں۔ اکثر خواتین کو یہ گلہ ہے کہ ان بارشوں نے ان کے گھر کے کمروں کی سجی سجائی دیواروں کی خوبصورتی کا ستیاناس کردیا ہے۔ کسی کے گھر کا ڈرائنگ روم خراب ہوگیا ہے تو کسی کے گھر کا لاؤنج، کسی کا ٹیرس کا ایریا خراب ہوا ہے تو کسی کے کچن کی دیوار، غرض یہ کہ گھر کی مختلف دیواریں سیلن کی وجہ سے خراب ہوچکی ہیں۔ اب خواتین کی کوشش ہے کہ کسی طرح دیواروں کو نئی زندگی دی جائے اور انہیں خوبصورت بنایاجائے۔ایسی خواتین کی مدد کیلئے یہاں انہیں کچھ آئیڈیاز بتائے جارہے ہیں کہ کس طرح وہ اپنے گھر کی سیلن زدہ دیواروں کو شاہکار میں ڈھال سکتی ہیں،آئیے وہ طریقے جانئے۔

ٹیکسچر ٹیکنیک کا استعمال:

آج کل دیوار پر مختلف ڈیزائن بنائے جاتے ہیں، جسے ”ٹیکسچر تیکنیک“ کے نام سے جانا جاتاہے۔ خواتین اگر خودہی گھر میں یہ طریقے آزمانا چاہتی ہیں تو وہ انٹرنیٹ پر دستیاب ویڈیوز کی مدد سے اپنی سیلن زدہ دیوار کو سجا سکتی ہیں۔ اگر کمرے کی ویواریں سفید ہیں تو سیلن زدہ دیوار پر سنہری رنگ کی ٹیکسچر تیکنیک اچھی لگتی ہے۔کچھ کاریگربھی پیسے لے کر آپ کی پسند کا ڈیزائن سیلن زدہ دیوار پر بنادیں گے۔ یوں دیوار پر ٹیکسچر تیکنیک کا استعمال کریں اور اس کی خوبصورتی کو واپس بحال کرلیں۔

وال پیپر:

سیلن زدہ دیوار کو خوبصورت بنانے کا سب سے آسان طریقہ وال پیپر ز لگانا ہے۔ جو بھی دیوار سیلن سے خواب ہوگئی ہے۔ اس کا پرانا پینٹ اتارلیں، دیوا ر کو ریگ مال کی مدد سے گھسائی کرکے ہموار کرلیں اور کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد کسی بھی خوبصورت سے ڈیزائن والے وال پیپر کے پیچھے اچھی کمپنی کا گلیو لگاکر اسے دیوار پر چپکا دیں۔ آج کل کچھ ایسے بھی وال پیپرز بھی دستیاب ہیں جو اسٹیکرز کی مانند ہوتے ہیں اور ان پر گلیو لگاہوا ہوتا ہے۔ اپنے کمرے کے رنگ کو مدنظررکھتے ہوئے وال پیپر کا انتخاب کریں اور دیوار کو خوبصورت انداز میں سجالیں۔

شیشے کا پینل:

اگر کسی کمرے کی ایسی دیوار خراب ہوئی ہے جو کہ پیچھے کی جانب ہے، تو اس دیوار پرپتھروں والے انداز کا وال پیپر لگوالیں اور اسے اس کے اندر پھول وغیرہ کی سجاوٹ کریں، چاہیں تو شیشے کا پینل یا دروازہ لگوالیں۔ نیچے کی جانب ماربل چپس ڈال لیں، یوں کمرے کا یہ کونا ایک خوبصورت شاہکار میں تبدیل ہوجائے گا اور کسی دیکھنے والے کو کبھی یقین نہیں آئے گا کہ کمرے کا یہ حصہ پہلے سیلن زدہ تھا۔

نقلی پودوں سے سجاوٹ:

اگر گھر کی گیلری، ٹیرس یا برآمدے کی کوئی دیوار سیلن زدہ ہوگئی ہے تو اسے خوبصورت بنانے کیلئے ہرے رنگ کے نقلی پودوں کو دیوار میں لگالیں۔ اسے لگانے کے مختلف آئیڈیاز انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ اس طرح بارش کی وجہ سے سیلن زدہ ہونے والاگھر کا یہ حصہ ہریالی میں اضافی کرے گا۔

پردوں کی مدد لیں:

اگر بیڈ روم میں بیڈ کے پیچھے والی جگہ سیلن زدہ ہوگئی ہے اور آپ اسے پینٹ نہیں کروانا چاہتیں، کیونکہ آپ کا بجٹ نہیں بن رہا تو پریشان ہونے کی زیادہ ضرورت نہیں۔کسی بھی اچھے پرنٹڈ پردوں کا انتخاب کریں اور اسے بیڈ کے پیچھے کی جانب موجود دیوار پر لگالیں۔ یہ پرنٹڈ پردے سیلن سے خراب دیوار کو چھپادیں گے اور آپ کا کمرہ بھی خوبصورت لگے گا۔

بانس/لکڑی کے پینل سے سجاوٹ:

اگر لاؤنج کی دیوار خواب ہوئی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ آج کل بانس یالکڑی کو دیوار سجانے کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔ مختلف انداز کی چٹائیاں بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، انہیں کیلوں کی مدد سے دیوار پر سیٹ کروالیں، یا بانس کو دو حصوں میں کٹواکر دیوار پر کاریگر کی مدد سے لگوالیں۔ یوں آپ کی سیلن زدہ دیوار خوبصورت سے شاہکار میں دکھائی دینے لگے گی۔

You May Also Like :
مزید

Selan Wali Dewar Ko Saaf Karne Ka Tarika

Selan Wali Dewar Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Selan Wali Dewar Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.