عید پر دعوت کا اہتمام ہو یا پھر گھر میں ہی کچھ اچھا پکانے کا ارادہ ہوجائے اور سالن بنا لیں مزیدار ذائقہ دار لیکن اس کا رنگ اچھا نہ آئے یا آئل اوپر نہ آئے تو کھانے والوں کو لگتا ہے کہ کچھ خاص نہیں پکا۔ اس عید آپ بھی اس معمولی ٹپ کے ذریعے اپنے سالن کا رنگ اچھا بنائیں ، خود بھی کھائیں گھر والوں کو بھی کھلائیں۔
ٹپ:
٭ سالن کا گھی یا تیل اوپر نہ آرہا ہو تو سالن کو دم پر رکھیں ۔
٭ پھر اس میں برف کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ڈال دیں ۔
٭ اس طرح چکنائی بھی فوراً اوپر آجائے گی اور سالن کا رنگ بھی اچھا ہوجائے گا۔