آن لائن میک اپ ۔۔۔۔ گھر بیٹھے خواتین اس کو اپنا کاروبار کیسے بنا رہی ہیں، جانیئے آسان طریقے

image
عورتیں زمہ داری کا دوسرا نام ہیں چاہے گھر میں ہوں یا گھر سے باہر یہ اپنی تمام تر زمہ داریوں کو بخوبی نبھانا جانتی ہیں۔ انٹرنیٹ کے دور میں آج کل عورتیں گھر بیٹھے اپنی ذمہ داریوں کو اس طرح سے انجام دے رہی ہیں کہ مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ آئیے آپ بھی جانیں آپ گھر میں رہ کر اپنے گھر اور شوہر کو مالی طور پر سہارا دے سکتی ہیں۔

* آن لائن میک اپ سیل

خواتین میک اپ کو خریدنے میں بہت وقت لگاتی ہیں لیکن آن لائن خریداری میں پراڈکٹس کے متعلق ریویوز، تبصرے، استعمال کرنے کا طریقہ، جلد کے حساب سے تمام ترمعلومات ایک ہی پلیٹ فارم پر دے دی جاتی ہے اور خریدنے میں وقت بھی نہیں لگتا بس آن لائن آرڈر دے دو متعلقہ چیز گھر پر موصول۔

اگر آپ بھی اس طرح اپنا کاروبار کرنا چاہتی ہیں تو آپ کے لیئے چند اہم ٹپس ہم بتا رہے ہیں:

• فیس بک پر اپنا پیج بنائیں اور اس پر لائیو سٹریمننگ کے ذریعے ّیڈیو بنا کر اپنے موجودہ پراڈکٹس کو دکھائیں ، ان کے بارے میں بتائیں۔

• لوگوں سے آن لائن آرڈر کے لیئے کہیں، اور پراڈکٹ کی معلومات لکھ دیں، پھر آپ دیکھیں کتنے آرڈرز آپکو ملنے لگتے ہیں۔

• میک اپ کی پراڈکٹ چاہے لپ اسٹک ہی کیوں نہ ہو اس کو لگا کر دکھائیں کہ کیسے استعمال کریں، کس طرح کی جلد پر لگائیں اور اس کے سارے شیڈز لگا کر دکھاتی جائیں پھر بائیو میں جاکر تمام تفصیل بتا دیں۔

• ایک پر ایک فری کی آفر لگا دیں ایسے شروع میں آپ کو نقصان بھی ہو لیکن جب آپ کی ڈیلز بڑھ جائیں گی تو آپ کو اس سے زیادہ فائدہ ہوجائے گا۔

• فیس بک ہی نہیں ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر بھی مارکٹننگ کریں اور ڈلیوری چارجز کو فری کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی سروس سے متاثر ہوسکیں۔

You May Also Like :
مزید