تیل گر جانے کی صورت میں چکناہٹ ختم نہیں ہوتی تو جانیں اس چکناہٹ کو فوری ختم کرنے کا آسان طریقہ

image

خواتین کچن میں بہت محتاط ہو کر کام کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات پکوان آئل گر ہی جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے جلدی کے کاموں میں بھی دیر ہوجاتی ہے۔ کیونکہ تیل جب فرش پر گر جائے تو اس کی چکناہٹ فوری ختم نہیں ہو پاتی۔ کیونکہ تیل میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ جو دیر سے صاف ہوتے ہیں۔

یہ مسئلہ سب ہی خواتین کے ساتھ رہتا ہے اس لئے اگر آپ بھی تیل کی چکناہٹ کو فوراً صاف کرنا چاہتی ہیں تو یہ چھوٹی سی آسان ٹپ کا استعمال کریں اور اپنا قیمتی وقت بچائیں۔

آسان ٹپ:

• فرش پر تیل گر جائے تو اس پر فوری آدھا چمچ یا حسبِ ضرورت بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔

• اور کچھ دیر بعد آپ اس فرش کو سرف اور پانی ڈال کر رگڑ کر دھو لیں۔

آپ دیکھیں گی کہ اس طرح سے جلد ہی چکناہٹ بھی دور ہو جائے گی اور فرش بھی چمک اٹھے گا۔

اور اگر ٹائلوں کے بیچ میں تیل جم جائے تو آپ ان پر نمک چھڑک کر برش کی مدد سے رگڑ لیں اور پانی سے دھو لیں۔

یہ دونوں ٹپس آپ بھی استعمال کریں اور اپنا وقت بچائیں۔

You May Also Like :
مزید

Oily Counter Saaf Karne Ka Tarika

Oily Counter Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Oily Counter Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.