ناشتہ کرتے ہوئے اگر آپ بھی یہ غلطیاں کرتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں کیونکہ یہ غلطیاں آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں

image
کہا جاتا ہے کہ دن کا آغاز اچھا ہو تو پورا دن سکون سے گزرتا ہے، اور اگر دن کی شروعات ہی اچھی نہ ہو تو سارا دن موڈ خراب رہتا ہے۔ یہی کچھ حال دن کی شروعات کے ساتھ کھائے جانے والے کھانے کے بارے میںں بھی ہے کیونکہ :

دن بھر کام کرنے کے یہ ضروری کہا جاتا ہے کہ آپ ناشتہ صحت مند کریں، پیٹ بھر کر کھانے کا کوئی نہیں کہتا مگر پیٹ بھر ناشتے کا سب ہی کہتے ہیں کیونکہ انسان کو کام کرنے کے لئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر روزانہ ہم اپنے ناشتے سے متعلق یہ غلطیاں ضرور کرتے ہیں جوکہ ہماری صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ آپ بھی جانیں تاکہ ان غلطیوں سے بچ سکیں:

• ناشتہ نہ کرنا

صبح ناشتہ ایک دن نہ کریں تو شاید کوئی فرق نہ پڑے لیکن اگر روزانہ اس عادت کو اپنا لیا جائے تو امراض قلب، ہائی بلڈ کولیسٹرول یہاں تک کہ ذیابطیس ٹائپ ٹو جیسی سنگین بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا اس کو ترک کرکے اپنی زندگی کو عذاب نہ بنائیں۔

• پروٹین کا شمار

ناشتے میں پروٹین کا استعمال سب سے زیادہ مناسب ہے اور اگر آپ انڈے یا دودھ کو ناشتے میں استعمال نہیں کرتے تو یہ آپ کی سب سے بڑی غلطی ہے کیونکہ اس سے ہڈیوں کے جلد ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

• جلدی جلدی کھانا

ناشتہ ہو یا کھانا کبھی بھی جلدی جلدی نہ کھائیں کیونکہ اس سے موٹاپے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور جسم میں زائد کیلوریز بڑھتی ہیں۔

• کم سے کم کھانا

ناشتہ کو ضرورت کے مطابق کریں کیونکہ پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ بھوک لگتی ہے اور اس وجہ سے آپ سنیکس کی جانب جاتے ہیں جو کہ آپ کی کیلوریز بڑھاتی اور میٹا بولزم کو سست کرتی ہے۔

• کاربوہائیڈریٹس کا شمار

روزانہ نہیں کھا سکتے تو ہفتے میں ایک بار ضرور کسی بھی ایک پھل کو ناشتے میں استعمال کرلیں تاکہ جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کو بھی پورا کیا جاسکے۔

You May Also Like :
مزید

Nashta Karne Ka Sahi Tarika

Nashta Karne Ka Sahi Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Nashta Karne Ka Sahi Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.