شیف کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیے کیا ڈالتے ہیں، جانیں ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والا راز تاکہ بنے آپ کا بنایا ہوا کھانا بھی لذیز

image

کھانا ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور بنے یہ تمام ہی خواتین کی خواہش ہوتی ہے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ آپ کی صحت بھی برقرار رہے اور کھانے کا مزہ بھی بنے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گریوی یا مصالحے والے سالن کو اچھا بنانے کے لئے شیف کیا ڈالتے ہیں، تاکہ آپ جب ان کو گھر میں آزمائیں تو آپ کا کھانا بھی ہوٹل کی طرح بنے اورپھر چاہے روٹی/ پراٹھے کے ساتھ کھائیں یا چاول کے ساتھ یہ دونوں طرح بہت مذیدار لگیں گھر والوں کو بھی ۔

ٹپ:

جب بھی سالن کا مصالحہ بھوننے لگے اس کے ساتھ آپ یہ کریں کہ:

• سب سے پہلے آپ پتیلی کو چولھے پر رکھ کر آنچ تیز کرلیں تاکہ پتیلی گرم ہوجائے۔

• اس کے بعد آپ ایک چمچ مکھن اس میں ڈالیں اور چمچ کی مدد دے گھمائیں تاکہ یہ فوری ہی پگھل جائے۔

• اب اس میں مذید کھانے کا آئل ڈالیں اور مصالحہ بھون لیں جیسے کہ آپ بناتی ہیں۔

• جب آپ دیکھیں کہ مصالحہ تیار ہونے لگا ہے تو اس میں ایک سے دو چمچ سویا ساس ڈال کر دم دے دیں۔

• بیس منٹ بعد جب آپ سالن دیکھیں گی تو یہ انتہائی مذیدار ہوجائے گا اور ڈھکن کھلتے ہی مکھن کی مہک کھانے کے ذائقے کو دوبالا کردے گی۔

You May Also Like :
مزید

Mazedaar Khana Banane Ka Tarika

Mazedaar Khana Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mazedaar Khana Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.