بچی ہوئی ڈبل روٹی پھینکیں مت ! اس سے بنائیں 5 منٹ میں اسپیشل ڈش جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کھائی ہوگی

image

صبح کا آغاز اچھا ہو تو پورا دن اچھا گزرتا ہے اور اگر ناشتہ اچھا ہو تو صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ ناشتے میں انڈہ کا استعمال سب سے زیادہ مفید رہتا ہے اس سے ہمیں طاقت بھی ملتی ہے اور ضروری پروٹین بھی۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۵ منٹ ریسیپی جس کو بنانا اور کھانا دونوں بہت آسان ہے۔

طریقہ:

ڈبل روٹی کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور ان کو الگ کرلیں۔ اب آپ پین میں آئل ڈالیں اور ایک انڈہ ڈالیں، پہلے صرف ایک ہی طرف سے پکنے دیں اور اوپر سے کالی مرچ پائوڈر، لال مرچ اور نمک ڈال دیں۔ جب انڈہ ایک طرف سے پک جائے تو آپ اس کو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔

پھر ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو پین میں ڈالیں ساتھ ہی تھوڑا سا آئل ڈالیں اور پھر آدھے پکے ہوئے انڈے کو ڈبل روٹی کے ٹکڑوں پر ڈال کر دوسری طرف سے بھی پکائیں۔ لیجیئے تیار ہے انڈہ ڈبل روٹی کا مزیدار ناشتہ اس کو آپ چلتے پھرتے چمچ یا کانٹے کی مدد سے کھائیں اور طاقت بڑھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Masala Egg Toast Banane Ka Tarika

Masala Egg Toast Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Masala Egg Toast Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.