گرمی میں مینگو کیک بہت پسند کیا جاتا ہے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں اس کو بنانے کی آسان سی ترکیب۔
ترکیب:
٭ ایک کپ میدے میں دو چمچ بیکنگ پاﺅڈر، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک کٹا ہوا آم ڈال کر مکسر میں مکس کرلیں۔
٭ اب چینی، مکھن اور آدھا کپ پاؤڈر ملک ڈالیں اور مکس کرلیں۔
٭ اس کے بعد اس مکسچر کو بیکنگ پین میں ڈال کر رکھیں۔
٭ ایک بڑی پتیلی کو چولھے پر رکھیں اور اس کے اندر یہ پین رکھ کر چالیس منٹ تک ڈھک دیں۔
٭ لیجئیے آپ کا مزیدار سا نرم ملائم مینگو کیک تیار ہے وہ بھی بناء انڈوں اور اوون کے۔