گیس کی کمی سے پریشان ہیں تو جانیں پلاسٹک گیس سلینڈر کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے؟ جس سے پریشر بھی تیز آئے اور کھانا بھی جلدی بنے

image

ہمارے یہاں گرمیاں آتی ہیں تو بجلی غائب، سردیاں آتی ہیں تو گیس غائب ۔۔ عوام کسی صورت سکون میں نہیں ہے۔ دن بھر کھانا بنانے کیلیئے گیس کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور جب آتی ہے تو یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں آدھے کھانے میں ہی نہ چلی جائے، اس آنکھ مچولی سے تنگ آکر لوگوں نے الگ الگ متبادل تلاش کر لیئے ہیں۔

زیادہ تر لوگ اس صورتحال میں گیس سلینڈر کا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ کہیں نہ کہیں تھوڑا خطرناک ہے اور ساتھ ہی ساتھ اتنا وزنی ہوتا کہ اسے اٹھا کر لانا لیجانا مشکل ہوجاتا ہے۔

پر آج ہم آپ کو ایک ایسے ایل پی جی گیس سلینڈر کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف وزن میں ہلکا ہے بلکہ اسکے پھٹنے کی توقع بھی بہت زیادہ کم ہے، کیونکہ یہ پلاسٹک سے بنا ہے۔ آئیے آپکو مزید اس بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہیں

ایل پی جی پلاسٹک گیس سلینڈر:

۔ اس سلینڈر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بلاسٹ نہیں ہوتا، اگر اوور لوڈ ہوجائے تو صرف پنچر ہوتا ہے۔

۔ آسانی کیلیئے اس کے اوپر ایک ریگولیٹر لگا ہوتا ہے جس میں آن آف کا بٹن کا دیا ہوا ہے۔

۔ اسکا وزن دیگر سلینڈر کے مقابلے میں ہلکا ہے، 5 کلو سلینڈر میں 10 کلو گیس بھری جاسکتی ہے۔

۔ اسکی عمر بھی دوسرے سلینڈر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ اس میں زنگ نہیں لگتا۔

مزید معلومات:

اس سلینڈر کی قیمت، یہ کہاں سے ملے گا اور اس کے مزید فائدے جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو پر کلک کریں۔

You May Also Like :
مزید

Lpg Gas Plastic Cylinder

Lpg Gas Plastic Cylinder - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lpg Gas Plastic Cylinder. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.