کچن کے چولہے، برنی اور ٹائلز میں لگی چکنائی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیئے اور سیکنڈوں میں اپنے کچن کو چمکائیے

image

کچن کی صفائی خواتین روزانہ ہی کرتی ہیں کیونکہ گندے کچن میں کھانا پکانے میں کراہت آتی ہے اور یہ ضروری ہے بھی ہے کہ صاف کرکے ہی کھانے کی چیزوں کو استعمال کیا جائے۔ روزانہ صاف کرنے کے بعد بھی کچن کی برنیوں، سلیپوں، دیواروں اور ٹائلوں پر ضدی چکنائی جم ہی جاتی ہے جو گھنٹوں کی محنت کے بعد بھی صحیح سے صاف نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے کچن نہ ہی صاف لگتا ہے اور نہ چکنائی کی بو جاتی ہے جس سے کچن میں عجیب سا بھپکا ہوتا ہے جو قدرے معیوب لگتا ہے ۔ اب اگر آپ کے کچن میں بھی چکنائی کے ایسے داغ دھبے یا بو آرہی ہے تو اس کو ختم کرنے کے لئے آسان ترکیب بتائی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے کچن کو چکنائی سے صاف رکھ سکتے ہیں ۔

ٹپ

کچن میں موجود کسی بھی چیز پر لگی چکنائی کو صاف کرنے کا یہ سب سے آسان اور سستا نسخہ ہے۔ اکثر گھروں میں دانت صاف کرنے والے پرانے برش موجود ہوتے ہیں۔ بس آپ پرانا ٹوتھ برش لیجیئے اور اس پر کوئی سا بھی ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو چنائی والی چیز پر چاہے وہ کوئی برنی ہو یا سلیپ، کیبنٹ ہوں یا برتن بس آپ اس برش کو اچھی طرح رگڑیں اور پانچ منٹ کے لیئے چھوڑ دیں۔ اب اس کو پانی سے دھو لیں۔ لہجیئے اب چکنائی کو بھگانا ہوا سب سے زیادہ آسان۔۔۔ تو آج ہی آزمائیں اور آپ بھی وقت بچائیں۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Se Chiknai Saaf Karne Ka Tarika

Kitchen Se Chiknai Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Se Chiknai Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.