کڑھی پکوڑا اتنا مزیدار کہ جو کھائے انگلیاں چاٹ جائے ابھی بنائیں اس ریسپی سے اور سب کو کھلائیں

image
کڑھی کھانے کے تو شوقین سب ہی ہوتے ہیں، آج ہمارے ساتھ بنائیں مصالحے والی مزیدار سی کڑھی اور پکوڑے اتنے کرسپی کہ گھر والے اپنی انگلیاں بھی چاٹ جائیں۔

طریقہ:

٭آدھا کلو بیسن کو چھان لیں سب سے پہلے، اس کے علاوہ دو عدد پیاز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک پیاز کو نارمل کاٹ لیں، ایک ٹماٹر، تین سے چار ہری مرچ، ایک پیالی میں آدھا بینگن کاٹ لیں، آدھی گوبھی، دو سے تین چھوٹے سائز میں آلو، تھوڑی سی ادرک کاٹ لیں۔

٭ آدھا کلو کھٹی دہی کی نمک والی لسی بنائیں اور اس میں بیسن ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

٭ پتیلی میں آئل ڈالیں پیاز براؤن کریں، ٹماٹر ڈالیں، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ کٹی لال مرچ، ایک چمچ پسی لال مرچ اور اچھی طرح بھون کر اس میں پھٹی ہوئی بیسن والی لسی ڈال کر ایک کپ پانی شامل کرکے اچھی طرح پکائیں، مزید ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں۔

٭ پکوڑوں کے بیسن میں کٹی ہوئی پیاز، آلو، بینگن، گوبھی، ادرک، نمک،لال مرچ، کالی مرچ،دھنیا، زیرہ، انار دانہ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔

٭ کڑاہی میں آئل گرم کرکے پکوڑے تل لیں۔ اور چھنی کی مدد سے سارا اضافی تیل نچوڑ لیں۔

٭ پتیلی میں چمچ چلاتے رہیں اور زیادہ گاڑھی کڑھی ہونے لگے تو پانی شامل کر کے پکالیں، پکنے پر اس میں پکوڑے شامل کرلیں۔ ٭ پین میں آئل گرم کریں، چٹکی بھر

زیرہ اور آدھا جوہ لہسن ڈال کر کڑھی کا بھگار کرلیں۔ لیجیے تیار ہے آپ کامزیدار کڑھی پکوڑا۔

ضروری ٹپس:

٭ دہی دو دن کی پرانی استعمال کریں کیونکہ کھٹی دہی کی کڑھی اچھی بنتی ہے۔

٭ تمام سبزیوں کو باریک باریک کاٹ کر استعمال کریں۔

٭ کڑھی میں پانی حسبِ ضرورت ہی ڈالیں، ورنہ پتلی ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Kadhi Pakora Banane Ka Tarika

Kadhi Pakora Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kadhi Pakora Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.