نرم نرم پھولی ہوئی چکن کی کچوریاں بنانے کا آسان طریقہ جو کھائے تعریف کیے بغیر رہ نہ پائے

image
کچوریاں اتنی مزے کی لگتی ہیں کہ روزانہ دل چاہتا ہے شام کے ناشتے میں کوئی لے آئے۔ لیکن اگر بازار جیسی کرسپی کچوریاں گھر ہی میں بن جائیں تو باہر سے لانے کی ضرورت ہی نہیں۔ اس آسان ریسیپی سے بنائیں مزیدار کچوریاں ۔

ترکیب:

٭ بون لیس چکن کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اس میں ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پکائیں اور چکن کے ریشے کرلیں۔

٭ میدہ، نمک اور پگھلی ہوئی مارجرین کی مدد سے آٹا گوندھ لیں اور کپڑا ڈھک کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ ٭پیڑے کو بیل لیں اور اس کے اوپر گھی لگائیں اور چاروں کناروں کو موڑیں تاکہ ایک چوکور سا آٹے کا ٹکڑا بن جائے پھر اس کا دوبارہ پیڑا بنائیں اور ہاتھوں سے پھیلائیں، اس کے بعد ایک روٹی بن جائے گی، اب اس کے بیچ میں

پکی ہوئی چکن کو روٹی کے پلین حصے پر رکھ دیں۔ اور وہ حصہ جہاں مڑے ہوئے نشانات ہیں اس کو چکن کے اوپر چپکا دیں جیسے کہ گول پوٹلی بنتی ہے، بالکل اسی طرح اور انگلیوں کی مدد سے ان کو چسپاں کرلیں۔

٭ اب ان کو تیز گرم آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں، لیجیے کچوریاں تیار ہیں۔

ضروری ٹپ:

٭ دو مرتبہ پیڑا اسلیے گوندھا جاتا ہے تاکہ اندر چکن کو صحیح سے بند کر لیا جائے ورنہ پکانے کے دوران وہ چکن باہر نکل جاتی ہے۔

٭ میدہ چھنا ہوا استعمال کریں۔ اور گوندھنے کے بعد آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں۔

٭ مارجرین نہ ملے تو سادہ گھی استعمال کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Kachori Banane Ka Tarika

Kachori Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kachori Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.