موسم کی سختی اور نمی کے باعث دیواروں پر فنگس آجاتی ہے وہ خراب ہونے لگتی ہیں، اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے پتہ نہیں کتنا پرانا گھر ہوگیا ہو۔
بہرحال استعمال کیجیے یہ پانچ آسان طریقے اور بنائیں دیواروں کو بالکل نئے جیسا:
1: پانی اور سرکے کی برابر مقدار ملائیں اور ایک سپرے بوتل میں ڈال کر دیواروں پر سپرے کریں اور کپڑے سے صاف کرلیں۔
2: ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کیمیکل باآسانی آپ کو کیمسٹ سے مل جاتا ہے، اس کو پانی میں ڈال کر دیواروں کو رگڑنے سے دیوار کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا اور یہ چمکدار بھی ہوجاتی ہیں۔
3: سرف کو پانی میں ملا کر بھی دیواریں صاف ہوسکتی ہیں۔
4: بیکنگ سوڈا کو پانی میں ڈال کر سپرے کریں دیواروں پر اور ان کی فنگس بھگائیں باآسانی۔
5: ٹیٹری آئل یا روغنِ چائے پتی سے دیواریں صاف کریں بناء کسی جھنجھٹ کے۔
تو یہ آسان طریقے آپ کی زندگی میں بھی آسانی لاسکتے ہیں اور گھر کو چمکا بھی سکتے ہیں!