تکہ بریانی بنانے کا طریقہ ! عید پر بنائیں اور سب کو کھلائیں ایک مزیدار اور لذیز ذائقے کے ساتھ

image
بریانی تو بنتی ہی ہے عید پر، مگر ساتھ ہی آپ اس عید پر تکہ بریانی بنا کر ذائقے کو دوبالا کرلیں، جو بھی کھائے گا آپ کے ذائقے کا دیوانہ ہوجائے گا یہ بنے بھی آسانی سے اور محدود وقت میں کہ دیر بھی نہ لگے تو چلیں جانتے ہیں ہماری ترکیب سے چکن تکہ بریانی بنانے کا آسان اور زبردست سا طریقہ۔

طریقہ:

٭ چکن دھو کر اس میں نمک، دہی، کٹی ہوئی کالی مرچیں ،زیرہ، چٹکی بھر کھانے کا رنگ، ہلدی، سرخ مرچ ،الائچی پاؤڈر ،اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔

٭پین میں آئل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔جب ٹماٹر نرم ہوجائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔

٭ پتیلے میں آئل گرم کر کے پسی ہوئی ہری مرچیں ،نمک اور چاول ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں پھر پانی اور چاول ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں تاکہ چاول بھی ابل جائیں۔

٭ اس میں مصالحہ لگی ہوئی مرغی ڈال کر پودینہ ،کیوڑہ اور لیموں کا رس ڈال کر دم پر رکھیں۔ اور دم کوئلے سے دے دیں۔

لیجیے تیار ہوگئی زبردست سی تکہ بریانی اب اس کو رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کیجیے۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Tikka Biryani Banane Ka Tarika

Chicken Tikka Biryani Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Tikka Biryani Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.