چکن شاشلک ہوٹلوں میں کیسے بنایا جاتا ہے؟ اس آسان ریسپی سے بنائیں ہوٹلوں کی طرح شاشلک اور آج ہی سب کو کھلائیں مزیدار کھانا

image
گھر میں کھانوں کا فرمائشی پروگرام تو چلتا رہتا ہے ، آج بنائیں اسپیشل چکن شاشلک گھر بھر کے لئے۔

مزہ بھی ریسٹورنٹ جیسا ، ذائقہ بھی لاجواب!

چکن شاشلک بنانے کا طریقہ:

٭سب سے پہلےچاول ابالنے کے لئے رکھ دیں۔ اور ایک کرھائی میں بون لیس چکن لیں، اس میں لال کٹی مرچ، نمک، پسی ہوئی چینی، پسی ہوئی کالی مرچیں، سرکہ، سویا سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ سب حسبِ ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈکھ کر ڈیڑھ سے دو گھنٹے چھوڑ دیں۔

٭کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور مصالحے والی چکن ڈالیں، دس منٹ پکائیں اور اس میں کٹی ہوئی موٹی پیاز، ٹماٹر،شملہ مرچیں ڈال کر مذید پندہ منٹ پکائیں۔

٭ ایک پین میں آئل ، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹو کیچپ، سویا سوس، کٹی لال مرچ،کالی مرچ ،نمک، ایک پیالی پانی، تین چمچ کورن فلور، چلی سوس ڈال کر پندرہ منٹ تک پکائیں اور سوس کو تیار کرکے اس کو چکن کی کڑھائی میں ڈال دیں اور اچھی طرح ملالیں۔

٭ اب ابلے ہوئے سادے چاولوں کے ساتھ پیسٹ مکس ہوا چکن ڈال کر سرف کریں۔ لیجئیے شاشلک تیار ہے۔

ضروری ٹپس:

٭ شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر موٹے موٹے کاٹیں۔

٭ سوس کو بنانے کے لئے کم از کم پندرہ منٹ پکائیں، اور ایک چمچ سے چکھ لیں ، اس کا ذائقہ کھٹا ہونا چاہئیے تھوڑا سا۔

٭ چکن بون لیس ہی لیں اور اس کے چھوٹے پیس کرلیں، تاکہ ایک نوالے میں ایک بوٹی آجائے۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Shashlik Banane Ka Tarika

Chicken Shashlik Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Shashlik Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.