شیف کڑاہی بناتے وقت ذائقہ بڑھانے کے لیے کون سی ٹپ استعمال کرتے ہیں جانیئے وہ خاص راز جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

ریسٹورنٹس کی کڑاہی اور گھر کی بنی کڑاہی میں بہت فرق ہوتا ہے، کتنی ہی محنت کرکے بنا لیں لیکن بازار جیسا ذائقہ نہیں بنتا جس کی بڑٰی وجہ ایسی ٹپس ہیں جن کو صرف ماہر شیف یا ریسٹورانٹ میں پکانے والی شیف ہی جانتے ہیں۔ آج ہم بھی آپ کے لئے ماہر شیف کے بتائے گئے خاص راز لائے ہیں جو ہر طرح کی کڑاہی بنانے میں آپ کی مدد کریں گے اور بازار جیسی کڑاہی بنائیں گے بلکل آسان ٹپس سے۔

اہم راز:

• کڑاہی بنانے سے پہلے آپ گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں چاہے وہ چکن، مٹن ہو یا بیف۔

• چکن کڑاہی بنا رہے ہیں تو گوشت کو پہلے فرائی کرلیں یعنی ایک کلو چکن میں دو سے تین کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں اور فرائی ہونے کے بعد تمام آئل الگ کرلیں اور پھر مصالحے ڈال کر پکائیں۔

• اگر بیف یا مٹن کڑاہی بنا رہے ہیں تو پہلے آپ گوشت کو ابالیں۔

• پھر اس ابلے ہوئے گوشت کو کم آئل میں فرائی کرلیں اور پھر مصالحے ڈال کر جیسے بناتی ہیں ویسے پکا لیں۔

ہر طرح کی کڑای بنانے کی ایک اور خاص ٹپ:

• جب آپ گوشت فرائی کرلیں تو اس میں اضافی آئل نکال کر الگ کرلیں اور اس کو کسی پین یا پتیلی میں ڈالیں اور اس میں دو چمچ لہسن کا پیسٹ ڈال کر دس منٹ تک بھون لیں۔

• اور بعد میں کڑاہی مصالحہ، ہلدی دھنیا وغیرہ ڈال کر پکا لیں۔

• یہ وہ خاص ٹپس ہیں جو آپ کی کڑاہی کو مزیدار بنا دیں گے۔

وائٹ کڑاہی بنانے کی خاص ٹپ:

وائٹ کڑاہی گھر میں بن تو جاتی ہے لیکن اس کا ذائقہ اکثر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا کیونکہ بازار کی بنی ہوئی کڑاہی دراصل مختلف طریقے سے بنی ہوتی ہے۔ شیف کے بتائے گئے طریقے سے یہ بھی بنائیں اور کم پیسوں میں بازار جیسا ذائقہ حاصل کریں:

• گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اس کو فرائی کرکے اضافی تیل نکال کر لہسن کے پیسٹ میں بھون لیں ۔

• اس کے بعد گوشت میں ایک چمچ آئل ڈال کر سفید مرچ یا دکنی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ناریل کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

• ایک پیالے میں دہی اور کریم کو خوب پھینٹ لیں۔

• اور گوشت میں اس کو بھی شامل کرکے دس منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک دیں۔

اس طرح سے آپ کی وائٹ کڑاہی یا سفید کڑاہی اتنی مزیدار بنے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گی۔

وائٹ کڑاہی اور ہانڈی میں فرق:

• اکثر لوگوں کو وائٹ کڑاہی اور ہانڈی کا فرق معلوم ہی نہیں ہوتا کیونکہ دونوں کا ذائقہ بلکل ایک جیسا ہوتا ہے اور بنانے کی ترکیب بھی بلکل ایک ہی ہے، دراصل گوشت اگر بون لیس ہے تو وہ ہانڈی کا سالن ہے اور اگر گوشت میں ہڈیاں بھی موجود ہیں تو وہ وائٹ کڑاہی ہے۔ ہانڈی میں مکھن اور وائٹ کڑاہی میں کریم ڈلتی ہے بقیہ تمام اجزاء ایک ہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chef Style Karahi Banane Ka Raaz

Chef Style Karahi Banane Ka Raaz - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chef Style Karahi Banane Ka Raaz. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.