ایک پیالہ کچے چاول کپڑوں کی الماری میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی یہ طریقہ آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے

image

خواتین الماریوں میں جب بھی کپڑے رکھتی ہیں ان کو سلیقے سے دھو کر استری کرکے طے لگا کر صفائی سے رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ جب بھی ان کپڑوں کو باہر نکالا جائے تو وہ ایسے ہی صاف ستھرے بغیر سلوٹ کے رہیں اور ساتھ ہی ان میں کسی بھی قسم کی نمی ہو نہ بھپکا آئے۔

اگر آپ کے بھی ساتھ یہ مسائل ہیں کہ جب آپ الماری کے رکھے ہوئے کپڑوں کو نکالتی ہیں تو ان میں نمی ہوجاتی ہے ایک عجیب سے مہک آنے لگتی ہے تو اس کے لئے آج ہم آپ کو کارآمد نسخہ بتانے جارہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی اس کو ضرور آزمائیں گی:

ٹپ:

کپڑوں کو الماری میں جس طرح سے رکھتی ہیں بلکل ان کو اپنے حساب سے اسی طرح رکھیں۔

لیکن بس ایک چھوٹا سا کام یہ کریں کہ:

ایک پیالے میں کچے چاول رکھیں اور اس کو اپنی الماری میں اندر کی جانب رکھ کر بند کردیں۔

جب بھی آپ الماری کھولیں گی ان چاولوں کے نامیاتی مرکبات کی وجہ سے نہ تو الماری میں کسی قسم کی کوئی بدبو آئے گی اور نہ ہی آپ کے کپڑوں میں نمی ہوگی۔

کپڑے ہر وقت ایسے ہی مہکتے رہیں گے جیسے آپ انھیں رکھیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Chawal Ko Almari Me Rakhne Ke Fayde

Chawal Ko Almari Me Rakhne Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chawal Ko Almari Me Rakhne Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.