اگر آپ کے پاس بھی وقت کم ہے تو 5 منٹ میں مزیدار پلاؤ بنانے کا ایسا آسان طریقہ جانیں جو ہر خواتین کو معلوم ہونا چاہیئے

image

کھانا بنانا کوئی مشکل بات نہیں ہے اب تو ہر کوئی سب ہی کچھ پکا لیتا ہے مگر سب سے اہم وقت ہے کیونکہ سکون و اطمینان سے بنایا گیا کھانا جلدی جلدی کے کھانوں سے زیادہ ذائقہ دار اور اچھا بنتا ہے۔

مگر بعض اوقات وقت کی کمی کی وجہ سے ہمیں جلدی جلدی کھانا بنانا پڑ جاتا ہے جو کئی ایک مرتبہ اچھا بہت اچھا بھی بن جاتا ہے اور اکثر ذرا نمک، مرچ کا امتزاج صحیح بیٹھ نہیں پاتا ہے جوکہ کھانے والوں کو سمجھ میں نہیں آتا۔

بہر حال اگر آپ کے پاس بھی کبھی وقت کم ہو اور پکانی ہو پلاؤ تو جناب آپ گھبرائیں نہیں کیونکہ صرف اور صرف 5 منٹ میں پلاؤ کی ترکیب آج ہم آپ کو دے رہے ہیں تاکہ کم وقت میں بھی آپ کے ہاتھ سے ذائقہ نہ چھوٹے اور کھانا بھی ایسا تیار ہو کہ سب تعریفیں کرتے رہ جائیں۔

ٹپ:

• چاولوں کو نیم گرم پانی میں بھگو دیں اس سے یہ جلدی بھیگ جاتے ہیں اور جلدی پھر گل بھی جاتے ہیں باآسانی تو کبھی کم وقت ہو تو اس طرح جلدی سے بھیگا لیں۔

• پیاز، ٹماٹر، لیموں، آلو اور ہری مرچ کو کاٹ لیں اور ادرک لہسن کا جلدی سے پیسٹ تیار کرلیں اور اگر تیار ہے تو فریج سے نکال لیں۔

• ایک پین میں آئل گرم کرکے آلوؤں کو فرائی کرلیں۔

• ایک پتیلی میں آئل ڈال کر اس کو گرم کریں پھر اس میں ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ، کالی مرچ، تیز پات، لونگ، بادیان کا پھول، اجینو موتو پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بھون لیں۔

• پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر ڈھکن دیں۔

• اب بھیگے ہوئے چاولوں کو دھو کر پتیلی میں ڈالیں اور چاول سے ایک حصہ کم پانی ڈال کر آنچ تیز کرکے ڈھکن ڈھک دیں۔

• تین منٹ بعد بھاپ نکلنے لگے گی اس وقت آپ دم لگا دیں۔

• لیجئیے جھٹ پٹ 5 منٹ میں ہوگیا آپ کا ذائقہ دار پلاؤ تیار۔

• اب اوپر سے لیموں اور فرائی آلوؤں کو چاولوں پر ڈال دیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

اب سے آپ بھی اس 5 منٹ کی پلاؤ ریسیپی کو اپنائیں اور گھنٹوں کی محنت سے بچیں۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Pulao Banane Ka Tarika

Aloo Pulao Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Pulao Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.