وائر لیس سسٹم میں بہتری کیلئے پاکستانی طالبہ کا کارنامہ

image
ریاض: سعودی عرب میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستانی طالبہ نے وائر لیس سسٹم میں بہتری کے لئے کام پر اہم ایوارڈ حاصل کر لیا۔کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ قرۃ العین ندیم نے مارکونی سوسائٹی پال بیرن ینگ اسکالر ایوارڈ ، ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے کام پر حاصل کیا ۔ انہوں نے ایل ٹی ای اور فائیو جی ٹیکنا لوجی میں بہتری پر تحقیق کی۔ ان کی تحقیق ’فل ڈائمینشن میسو ملٹی پل ان پٹ ملٹی پل آؤٹ پٹ‘ موجودہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹمز سے بہت درجے بہتر ہے۔ ایل ٹی ای سسٹمز کے اوسط کام کو ڈبل کرنے سے بھی زیادہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

مارکونی سوسائٹی 1974 میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹر نیٹ میں بہتری کی تحقیق کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ قرۃ العین کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے کمپیوٹر الیکٹریکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنس ایند انجینئرنگ ڈویژن میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید