سوناکشی سنہا غیرفلمی خاندان سے آنیوالے نوجوان کودل دے بیٹھیں  

ویسے بولی وڈ دبنگ ہیرو نے 53 سال گزر جانے کے باوجود ناحال شادی نہیں کی، تاہم ان کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرنے والی متعدد ہیروئنز بچوں کی مائیں بھی بن گئیں۔اگرچہ اطلاعات ہیں کہ جلد ہی سلمان خان بھی اٹالین اداکارہ و ماڈل یولیا وانتور سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے خود کوئی بات نہیں کی۔لیکن دبنگ ہیرو کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی آنے والی فلم کے ہیرو ان کی ہیروئن یعنی سوناکشی سنہا سے تعلقات میں ہیں اور دونوں کو قریب دیکھا جا رہا ہے۔جی ہاں، اطلاعات ہیں سلمان خان کے ساتھ فلم ’دبنگ‘ میں رومانس کرنے والی سوناکشی سنہا نئے اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ قربتوں میں ہیں۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ ظہیر اقبال کی فلم تاحال ریلیز نہیں ہوئی، تاہم وہ کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی اداکارہ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔دونوں اداکاروں کے درمیان قربتوں کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں، جب جون 2018 میں ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کو سالگرہ کے دن پر مبارک باد پیش کی تھی۔ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ اگر ان کا بس چلتا تو سوناکشی سنہا کی سالگرہ پر عام تعطیل کردیتے۔انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ سلمان خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں پہلی بار ملے اور دونوں کو کافی وقت تک ایک ساتھ خوش دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ان دونوں پہلے کبھی بھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، تاہم دبنگ خان کی سالگرہ پر ہونے والی ملاقات سے ہی دونوں کے درمیان قربتیں پیدا ہوئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ظہیر اقبال کا تعلق غیر فلمی دنیا سے ہے اور انہیں سلمان خان اپنی آنے والی رومانٹک فلم میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ظہیر اقبال کو متعارف کرانے کے حوالے سے سلمان خان نے ستمبر 2018 میں اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان کے بہت پرانے دوست کے بیٹے ہیں۔سلمان خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ ظہیر اقبال جلد ہی ان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی رومانٹک فلم میں منیش بہل کی بیٹی پراناتو بہل کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔اگرچہ سلمان خان نے اس وقت فلم کا نام، کہانی اور اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم بعد میں بتایا تھا کہ یہ دونوں ’نوٹ بک‘ نامی رومانٹک فلم میں نظر آئیں گے اور اسے مارچ 2019 میں ریلیز کردیا جائے گا۔دوسری جانب ظہیر اقبال کے ساتھ رومانس کی چہ مگوئیوں پر تاحال سوناکشی سنہا نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

YOU MAY ALSO LIKE :