شاہد آفریدی کی بیٹی کی ملک کیلئے خوبصورت نظم کی ویڈیو وائرل

image
سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی اسمارا نے پاکستان کے لیے خوبصورت نظم پڑھی جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی اسمارا کی پاکستان کے لیے خوبصورت نظم سناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں نادیہ شاہد نے لکھا کے ’گھر واپس آنے پر خوش آمدید بابا۔‘

شاہد آفریدی کی صاحبزادی ویڈیو میں بے حد معصومیت کے ساتھ پاکستان کے لیے نظم پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں جس کی تعریف کیے بغیر کوئی رہ نہ سکا۔

ٹوئٹر پر عائشہ نامی صارف نے دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ماشاءاللہ، اللہ ہمیشہ خوش رکھے‘۔

آفرین نامی صارف نے لکھا کہ ’ماشاءاللہ پیاری سی شہزادی اللہ بابا کا سایہ سلامت رکھے‘۔

بلال مظہر نامی صارف نے لکھا کہ ’اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد بھی لکھا‘۔

News Source : Geo News

You May Also Like :
مزید