سکول بسوں کے لیے خواتین ڈرائیور کی آسامیاں

image
سعودی عرب میں وزارت تعلیم کی جانب سے بسوں کے لیے خواتین ڈرائیوروں کے لیے آسامیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈرائیورکی نوکری کی شرائط میں مرد یا عورت کی وضاحت نہ ہونے کے سبب یہ ضروری نہیں کہ بس ڈرائیوروں کی آسامیاں صرف مردوں کے لیے ہی مخصوص ہیں۔

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہے تو یہ لازمی نہیں کہ ٹرانسپورٹ کنٹریکٹر بس ڈرائیوروں کے لیے صرف مردوں کا ہی انتخاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈرائیونگ کی شرائط پر پورا اترتا ہے اور وہ نوکری کا خواہشمند ہے درخواست دے سکتا ہے۔ اس نوکری کے لیے کارآمد ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بنیاد ی شرط ہے۔

News Source : nawaiwaqt

You May Also Like :
مزید