سعودی عرب سے پہلی خاتون ریسر سامنے آگئی

image
ریاض : خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی پر خاتمے کے بعد پہلی سعودی خاتون ڈرائیور برطانیہ کی فارمولہ فور ریس میں حصّہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد انقلابی تبدلیاں آرہی ہیں، جدہ میں پیدا ہونے والی ریما جوفالی کار ریسنگ کے میدان میں آگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس 27 سالہ ریما پہلی مرتبہ دو تنشستوں والی فارمولا فور کار ریس میں حصّہ لیں گی۔ ریما جوفالی کا کہنا تھا کہ میرے لیے موٹر اسپورٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے جسے فارمولا 4 کا کوئی تجربہ نہیں۔

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ ’یہ سعودیوں کے لیے کچھ کردکھانے کا بہت اچھا وقت ہے، مجھے میرے اہل خانہ، دوست احباب اور دیگر افراد نے بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیا‘۔ غیر ملکی میڈیا کا میڈیا ہے کہ ریما جوفالی پہلی سعودی لائسنس یافتہ خاتون ہیں جو گزشتہ برس اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں ٹی آر ڈی 86 سیریز میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ جوفالی بھارت میں منعقد ہونے والی ایم ایس ایف چلینج بھی مکمل کرچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گزشتہ برس دسمبر میں الیکڑک فارمولا ای سیریز کے تمام مقابلوں کی میزبانی کرچکا ہے جس کے بعد متعدد خواتین کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کوشاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اور سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا گیا تھا۔

News source : ARY NEWS

You May Also Like :
مزید