سر درد نے ایک خاتون کی قسمت ہی بدل دی، اس کو کروڑ پتی کیسے بنا دیا؟

image
امریکی ریاست واشنگٹن کی رہائشی خاتون کے سر درد نے ان کی قسمت ہی بدل ڈالی کیونکہ اس درد نے انہیں 5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جتا ڈالی۔

امریکی خاتون کے ساتھ کچھ یوں ہوا کہ وہ دردناک سر درد میں مبتلا تھیں اور اسی غرض سے اسٹور سے سر درد کی دوا لینی گئیں لیکن جب وہ لوٹیں تو لکھ پتی بن چکی تھیں۔

اولگا رچی نامی خاتون جب اسٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں تو انہوں نے ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

اولگا رچی کے مطابق میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمبپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے ہوش ہوگئی تھی۔

اولگا رچی نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کروائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے سنبھال کر رکھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سردرد کی شکر گزار ہوں جس نے میرے دن کو لکی ڈے بنا دیا۔

You May Also Like :
مزید