صنم صعید کی دو سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی  

صنم صعید کی دو سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسیویب ڈیسک:(17 ستمبر 2018) پاکستانی اداکارہ صنم سعید اپنے نئے ڈرامے سے چھوٹی سکرین پر واپس آ رہی ہیں۔ جس میں انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے چھوٹی سکرین پر ایک مرتبہ پھر شاندار واپسی کر رہے ہیں۔ دونوں کا نیا ڈرامہ دیدن بہت جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

اداکارہ صنم سعید نے دو سال بعد ڈرامہ سیریل دیدن سے چھوٹی سکرین پر واپسی کی ہے۔ جس میں وہ ریشم کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہ قبائلی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی ہے۔ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں ، ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ پختون روایات پر مبنی ہے اور اس کی شوٹنگ شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے ۔ View this post on Instagram #deedan #teaser #resham #upnorth #afterabreak #2years #somethingdifferent #challenging #new #dramatic #intense #accents #aminiqbal #mohibmirza #sanamsaeed #bohemebykanwal #sajidwahabofficial #aplus #tv #drama #pakistan #hopeyoulikeitA post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody) on Sep 14, 2018 at 9:09am PDTڈرامہ کی کہانی یونس عطیہ دائود نے لکھی ہے جبکہ امین عباس نے اس کی ہدایات دی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عجب گل، رشید ناز اور حما نواب بھی کام کرتی نظر آئیں گی ۔ڈرامے کو جلد ہی نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا ۔

YOU MAY ALSO LIKE :