پریکٹس کی خواہشمند خواتین ڈاکٹرز کیلئے آن لائن کورسز کا آغاز

image
اگر آپ ایک خاتون ڈاکٹر ہیں اور ایم بی بی ایس کے بعد بچوں اور گھر کی ذمہ داریوں یا دیگر مجبوریوں کے باعث پریکٹس جاری نہ رکھ سکیں اور اب دوبارہ میدان میں قدم رکھنا چاہتی ہیں تو ڈاؤ یونیورسٹی نے آپ کیلئے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے پریکٹس شروع کرنے کی خواہشمند خواتین ڈاکٹرز کیلئے آن لائن کورسز متعارف کروائی ہیں اور اس کی کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا جبکہ داخلے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔ اس سلسلے کا پہلا آن لائن کورس تھراپیوٹک اور پرسکرپشن سے متعلق ہے۔

اس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔ اس کورس میں، امراض کی تشخیص، دوائیں تجویز کرنے، ادویات کی مقدار اور ام کے سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں آن لائن ویڈیو لیکچر کے ذریعے پڑھایا جائے گا جبکہ کورس کے شرکا کے لیے سوال و جواب کا بھی وقت مختص ہوگا۔

کورس میں داخلہ لینے کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن ایکسپائر ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز کورس میں شرکت کیلئے اہل ہوں گی مگر ان کو کورس کی تکمیل کا عارضی سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق اس وقت ہر شعبہ میں کورسز کیلئے 250 نسشتیں مختص ہیں۔

کورس کے اختتام پر امیدواران کا امتحان ہوگا جس میں کثیر انتخابی سوالات ( Multiple Choice Questions) ہوں گے۔ داخلے کی خواہشمند ڈاکٹرز کو اپنی سی وی، تازہ فوٹو، میڈیکل ڈگری اور پی ایم ڈی سی کا سرٹیفیکیٹ ڈاؤ یونیورسٹی کے پورٹل پر اپلوڈ یا ای میل کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر پر بھی بھیج سکتی ہیں۔ آن لائن پورٹل ای میل ایڈریس واٹس ایپ نمبر 03152067762

News source : Samaa News

You May Also Like :
مزید