پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

image
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں کامیابی کے لیے پر اعتماد ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سی وی یو پر روایتی انداز میں فوٹو شوٹ کرایا۔جس کے بعد گراؤنڈ میں ٹرافی کے ساتھ سیشن ریکارڈ کرایا گیا۔پاکستان ویمن کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں کہ ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے مہمان ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پاکستان میں کھیلنے آئی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان مریسا کا کہنا ہےکہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن ہم یہاں آکر بے انتہا خوش ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ اور تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

News source: Abbtakk

You May Also Like :
مزید